رواں ماہ میں اب تک سونا۱۹۰۰؍ روپے سے زیادہ مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتی دھاتوں کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ چاندی کے دام بھی ۷۲؍ہزار روپے کے نزدیک
EPAPER
Updated: October 19, 2023, 10:26 AM IST | New Delhi
رواں ماہ میں اب تک سونا۱۹۰۰؍ روپے سے زیادہ مہنگا ہو چکا ہے۔ قیمتی دھاتوں کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ چاندی کے دام بھی ۷۲؍ہزار روپے کے نزدیک
بدھ یعنی۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں۲۴؍ کیرٹ سونے کی قیمت ۳۵۳؍ روپے بڑھ کر۵۹۶۳۶؍ روپے فی۱۰؍ گرام ہو گئی جبکہ۱۸؍ قیراط سونے کی قیمت۴۴؍ ہزار ۷۲۷؍ روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی بدھ کو ۱۰۰۱؍ روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ۷۱۸۴۷؍ روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پہلے یہ۷۰۸۴۶؍ روپے پر تھا۔ آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اکتوبر میں ۱۹۰۰؍ روپے کا اضافہ
اکتوبر کے مہینے میں اب تک سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ماہ اب تک سونے کی قیمت میں ۱۹۱۷؍روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس مہینے کے آغاز میں یعنی یکم اکتوبر کو یہ ۵۷۷۱۹؍ روپے فی۱۰؍گرام پر تھا جو کہ اب۵۹۶۳۶؍ روپے پر ہے۔ وہیں چاندی ۷۱۶۰۳؍روپے فی کلو سے بڑھ کر۷۱۸۴۷؍ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات
اتوار سے نوراتری شروع ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرمایہ کاری اور خریداری کا اچھا وقت شروع ہو گیا ہے۔ مارکیٹ کو لگتا ہے کہ امریکہ میں شرح سود میں اضافہ اب رک جائے گا۔ یہ سونے کیلئے سب سے بڑی مثبت علامت ہے۔ بانڈ کی گرتی ہوئی پیداوار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی ہے۔
قیمتوں میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے کموڈٹی اور کرنسی کے سربراہ انوج گپتا نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈ کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور ڈالر کمزور ہو رہا ہے۔ یہ سونے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں تہواروں کے دوران اس کی مانگ بڑھے گی۔ اس کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہو جائے گا۔ ایسے میں طلب بڑھنے سے قیمتیں متاثر ہوں گی۔ اس کی وجہ سے دیوالی تک سونا۶۰؍ ہزار اور چاندی۷۳؍ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔