۱۰؍ گرام۲۴؍ قیراط سونےکی قیمت۸۳۰۱۰؍ روپے ہو گئی، جون تک سونے کی قیمتیں ۸۵؍ ہزارروپے تک پہنچ سکتی ہیں،چاندی کے دام ۹۳؍ ہزار کے پار۔
EPAPER
Updated: February 05, 2025, 11:56 AM IST | Agency | Mumbai/New Delhi
۱۰؍ گرام۲۴؍ قیراط سونےکی قیمت۸۳۰۱۰؍ روپے ہو گئی، جون تک سونے کی قیمتیں ۸۵؍ ہزارروپے تک پہنچ سکتی ہیں،چاندی کے دام ۹۳؍ ہزار کے پار۔
سونا منگل ۴؍ فروری کو اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن(آئی بی جے اے) کے مطابق۱۰؍ گرام ۲۴؍ قیراط سونےکی قیمت۸۳۰۱۰؍ روپے ہو گئی۔ اس سے پہلے گزشتہ روز۳؍ فروری کو سونا۸۲۷۰۴؍روپے فی دس گرام کی بلند ترین سطح پر تھا۔ منگل کوچاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔ یہ ۱۶۲؍ روپے مہنگی ہوکر ۹۳۴۷۵؍روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے چاندی ۹۳۳۱۳؍ روپے فی کلو تھی۔ چاندی نے ۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو بلند ترین سطح پر پہنچی تھی جب قیمت ۹۹۱۵۱؍روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔
سونے کے دام۲۰؍فیصد ، چاندی کے ۱۷؍فیصد بڑھے
گزشتہ سال سونے کی قیمت میں ۲۰ء۲۲؍ فیصد فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ چاندی کی قیمت میں ۱۷ء۱۹؍ فیصد اضافہ ہوا۔ یکم جنوری ۲۰۲۴ء کو سونا ۶۳۳۵۲؍ روپے فی۱۰؍گرام پر تھا جو۳۱؍دسمبر۲۰۲۴ء کو۷۶۱۶۲؍ روپے فی۱۰؍گرام تک پہنچ گیا۔ اس دوران ایک کلو چاندی کی قیمت۷۳۳۹۵؍روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر ۸۶۰۱۷؍ روپے فی کلو ہوگئی۔
جون تک سونا ۸۵؍ ہزار روپے تک پہنچ سکتا ہے
کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا کا کہنا ہے کہ ایک بڑی ریلی( ایک دور جس میں قیمتیں بڑھتی ہیں) کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کی امید تھی اور ایسا ہو چکا ہے۔ امریکہ کے بعد برطانیہ نے شرح سود میں کمی کر دی ہے۔ اس سے گولڈ ای ٹی ایف کی خریداری میں اضافہ ہوگا۔ ایسے میں امسال ۳۰؍ جون تک سونا ۸۵؍ ہزار روپے فی۱۰؍ گرام تک پہنچ سکتا ہے۔
صرف تصدیق شدہ سونا خریدیں
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)کی طرف سے ہمیشہ تصدیق شدہ سونا خریدنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سونے پر۶؍ہندسوں کا ہال مارک کوڈ ہوتا ہے۔ اسے ہال مارک منفرد شناختی نمبر یعنی ایچ یو آئی ڈی کہا جاتا ہے۔ یہ نمبر حروفِ عددی ہوتاہےمثلاً AZ4524۔ ہال مارکنگ کے ذریعے یہ جاننا ممکن ہے کہ ایک خاص سونا کتنے قیراط کا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی۵؍ اہم وجوہات
ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد جیو پولیٹکل تناؤ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں شرح سود میں کمی کی ہے اور ان میں مزید کمی کی جاسکتی ہے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونا مہنگا ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سونے کی قیمت کو بھی سہارا مل رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے لوگ گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں۔