گوگل نے فورس ہیلتھ اور اورولیب کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے تاکہ ہندوستان کی صحت کی دیکھ بھال، پائیداری اور زراعت کے شعبوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی اے آئی تحقیق اور ماڈلز پیش کرسکے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2024, 11:07 AM IST | Agency | Bengaluru
گوگل نے فورس ہیلتھ اور اورولیب کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے تاکہ ہندوستان کی صحت کی دیکھ بھال، پائیداری اور زراعت کے شعبوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی اے آئی تحقیق اور ماڈلز پیش کرسکے۔
گوگل نے فورس ہیلتھ اور اورولیب کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے تاکہ ہندوستان کی صحت کی دیکھ بھال، پائیداری اور زراعت کے شعبوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی اے آئی تحقیق اور ماڈلز پیش کرسکے۔
کمپنی نے بنگلورو میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس کا مقصد ہندوستان کی سرکلر اکانومی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کیلئے سہاس زیرو ویسٹ کے ساتھ ذیابیطس ریٹینوپیتھی کی اسکریننگ کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ ہندوستان کے زرعی شعبے کی مدد کیلئے ڈیولپرس کے لئے اپنی ایگریکلچرل لینڈ اسکیپ انڈراسٹینڈنگ (ایل آئی یو) ریسرچ اے پی آئی بھی شروع کر رہا ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کے ریسرچ ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش گپتا نے کہاکہ ’’گوگل میں، ہم صرف اے آئی نہیں بنا رہے ہیں، بلکہ ایک ایسے مستقبل کی تشکیل بھی کر رہے ہیں جہاں اے آئی ہر کسی کو فائدہ پہنچ سکے۔ ہندوستان میں سرکردہ اداروں کے ساتھ شراکت کے ذریعے ہم زبان کی تفہیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت اور پائیداری پر مبنی تحقیق پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ یہ ملک کے مخصوص چیلنج سے نمٹنے اور اے آئی سے متاثر حل بنانے میں مدد کرتا ہے جو اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا۔ ہمیں اس پیشرفت پر فخر ہے جو ہم کر رہے ہیں اور پراعتماد ہیں کہ مقامی شراکت کے ساتھ مل کر اے آئی اور ہمارا کام معاشرے کے سب سے بڑے چیلنج کو حل کرنے میں انقلابی کردار ادا کرے گا۔ ‘‘
گوگل نے اپنے ذیابیطس ریٹینوپیتھی اے آئی ماڈل کو ہندوستان میں ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں اور ہیلتھ ٹیک پارٹنرز - فورس ہیلتھ اور اورولیب اور تھائی لینڈ میں پرسیپٹرا کو لائسنس دیا ہے۔ اس کا مقصد اگلے ۱۰؍ برسوں میں ہندوستان اور تھائی لینڈ میں وسائل سے تنگ کمیونٹیز میں تقریباً ۶؍ملین اے آئی کی مدد سے اسکریننگ کی حمایت کرنا ہے اور یہ سروس مریضوں کیلئے مفت ہوگی۔