ممبئی کرائم برانچ نے ایک خاتون سمیت ۳؍ ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ تینوں کسی بھی آفس وغیرہ میں بہانے سے گھس کر لوٹ مار کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تحقیقات شر وع کردی ہے ۔
EPAPER
Updated: November 08, 2020, 7:30 AM IST | staff reporter | Goregaon
ممبئی کرائم برانچ نے ایک خاتون سمیت ۳؍ ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ تینوں کسی بھی آفس وغیرہ میں بہانے سے گھس کر لوٹ مار کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تحقیقات شر وع کردی ہے ۔
ممبئی کرائم برانچ نے ایک خاتون سمیت ۳؍ ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ تینوں کسی بھی آفس وغیرہ میں بہانے سے گھس کر لوٹ مار کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف عدالت سے ریمانڈ لے کر مزید تحقیقات شر وع کردی ہے ۔
کرائم برانچ کے ایک افسر کے مطابق گورے گاؤں کے مغربی علاقے میں واقع ایس وی روڈ پر شیوسینا پارٹی کے دفتر کی نگرانی اور کورونا وائرس کی بیماری کے دوران متاثرین کی مدد کرنے والے ایک شخص گزشتہ رات کچھ کام کیلئے اپنے آفس میں موجود تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات کو تقریباً ساڑھے ۱۱؍ بجے ایک خاتون اور اس کے ساتھ ۲؍ ان کے دفتر میں جاکر لوٹ مار کی تھی ۔ خاتون نے باتھ روم جانے کا بہانا بنا کر دفتر میں داخل ہوئی اور اس کے ساتھیوں نے مل کر متاثرہ شخص کی جیب سے زبردستی ۷۰؍ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ گزشتہ روزتقریباً رات ساڑھے ۱۱؍ بجے ایک خاتون میرے دفتر میں آئی اور باتھ روم جانے کی اجازت لی ۔ خاتون کو حاجت کے لئے دفتر میں موجود باتھ روم بتایا گیا ۔ خاتون باتھ روم میں پہنچی اور بجلی جلانے کو کہا ۔ اسی وقت پلک جھپکتے ہی دفتر میں مزید ۲؍ افراد داخل ہوگئے اور شکایت کنندہ کا منھ دبا کر ان کی جیب میں رکھے ہوئے۷۰؍ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ کورونا سے متاثرین کی مدد ، ایمبولنس کے اخراجات اور دیگر ضروری خدمات کے لئے ان کے پاس روپے رکھے ہوئے تھے۔
گورے گاؤں پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شکایت درج کرکے اس کی جانچ کرائم برانچ کے افسران کے حوالے کردی۔ کرائم برانچ یونٹ ۱۱؍کے افسر سنیل مانے اور ان کی ٹیم نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل دی ۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ تینوں ملزمین نالا سوپارہ میں روپوش ہیں اور رات کے وقت تنہا شخص کو نشانہ بناکر لوٹ مار کرتے ہیں ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جانچ شروع کی اور نالا سوپارہ کے ہنومان نگرسے ایک خاتون سمیت۲؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سنیل مانے نے بتایا کہ ملزم متھیلی پرکاش پرمار (۲۴)، سہیل عبدالرحمن (۲۵) اورسلطانہ مشتاق شیخ(۲۳)کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ۱۶؍ ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے ۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی بجاج کمپنی کی پلسر موٹر سائیکل اور موبائل فون وغیرہ بھی ضبط کیا ہے۔ مانے نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمین کو گورے گاؤں پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے اورمعاملے کی پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔