• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوریگاؤں: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، ۷؍ جاں بحق، ۵۱؍ زخمی

Updated: October 06, 2023, 2:49 PM IST | Mumbai

گوریگاؤں کے ایم جی روڈ پر واقع ۷؍منزلہ رہائشی عمارت جے بھوانی میںپیش میں آج صبح ۶؍ بجکر ۵۴؍ منٹ پر پیش آیا جس کے سبب ۷؍افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ۵۱؍ کی حالت نازک ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نےمتاثرین کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے

Photo: PTI
تصویر: پی ٹی آئی

گوریگاؤں کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب ۷؍افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ۵۱؍ افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً ۳؍بجکر ۵؍منٹ پر گورے گاؤں کے ایم جی روڈ پر واقع ۷؍منزلہ رہائشی عمارت جے بھوانی میں پیش آیا ہے جس کے سبب ۷؍ افراد ہلاک جبکہ ۵؍افراد کی حالت نازک ہے۔ گورےگاؤں کے ایڈیشنل فائر ڈویژنل آفیسر (اے ڈی ایف او) سومناتھ بھائے نے بتایا کہ’’عمارت کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں سے ایک میں آگ لگی اور جلد ہی گراؤنڈ فلور اور پھر لفٹ ایریا کے ذریعے ۷؍ ویں منزلے تک پھیل گئی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گراؤنڈ فلور پر موجود دکانیں،اسکریپ میٹریل،گاڑیاں ،میٹر کیبن اوردیگر چیزیں آگ کی زد میں آگئیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab (@theinquilab.in)


 عمارت میں رہائش پذیر افراد چھت اورمنزلوں پر پھنسے ہوئے تھے۔ تقریباً ۴؍گھنٹے کی مشقت کے بعد صبح ۶؍بجکر ۵۴؍منٹ پر آگ پر قابو پایا گیا۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ایچ بی ٹی اور کوپر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ چیف فائر آفیسر رویندر امبولگیکر کے مطابق یہ عمارت ۲۰۰۶ء میں ایس آر اے(سلم ری ہیبلی ٹیشن اسکیم) کے تحت تعمیر کی گئی تھی جس میں آگ بجھانے کا کوئی بھی نظام نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کیلئے ۲؍لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضےکا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں میونسپل کمشنر اور پولیس سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ یہ حادثہ افسوسناک ہے۔ میں لواحقین کو اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت لواحقین کو ۵؍لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی اور زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری حکومت لے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK