• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوونڈی: ۸؍ سالہ بچے کی ڈمپر کی زد میں آکر موت

Updated: October 09, 2024, 12:14 PM IST | Shahab Ansari | Govandi

متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اندو ہناک حادثہ کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے۔ راستہ روکوآندولن کیا۔

Hamid Gulfam Ansari. Photo: INN
حامد گلفام انصاری۔ تصویر : آئی این این

یہاں ڈمپنگ روڈ کے سگنل پرمنگل کو اندوہناک سڑک حادثہ میں ۸؍ سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔ ڈمپر کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والا بچہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ 
 حامد گلفام انصاری (۸)  اپنے والدین کے ساتھ ڈمپنگ جنکشن کے قریب فرقانیہ چال میں کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔وہ صبح مکتب سے عربی پڑھ کر آیا تھا اور اسکول جانے کی تیاری کررہا تھا۔ میونسپل اسکول نمبر ۲؍ کی دوسری جماعت کا طالب علم حامد انصاری اسکول جانے سے قبل  رفع حاجت کیلئے سڑک پار عوامی بیت الخلاء جانے کیلئے گھر سے نکلا۔ 
 اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے مطابق ڈمپر ڈرائیور  لاپروائی سے گاڑی چلا رہا تھا۔  اس نے سڑک پار کرتے بچے کو دیکھے بغیر اس پر گاڑی چڑھا دی جس کی وجہ سے  اس کی موت ہوگئی۔ اندوہناک حادثہ کی وجہ سے مقامی افراد مشتعل ہوگئے   اور انہوں نے راستہ روکو آندولن کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر بھیڑ کو منتشرکیا اور ڈرائیور مطیع الرحمٰن کو گرفتار کرلیا۔بچے کے والد سلائی کا کام کرتے ہیں۔  مذکورہ بالا تفصیلات متوفی حامد کے ماموں نے اس نمائندے کو بتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK