• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکز کی ہدایت کے بعد گورنر نے کوئی غلط بیان نہیں دیا: کیسرکر

Updated: January 09, 2023, 3:30 PM IST | Siraj Shaikh | Murud-Janjira

وزیرتعلیم نے بھگت سنگھ کوشیاری کادفاع کیا ،شرد پوار پر تنقید کی کہ انہوں نے شیوسینا کو ختم کرنے کا کام کیا ہے

Education Minister Deepak Kesarkar
وزیر تعلیم دیپک کیسرکر

چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں گورنر کوشیاری  کے بیان کی گونج اب بھی خاموش نہیں ہوئی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی سمیت دیگر لیڈر بھی گورنر ہٹاؤ کے موقف پر قائم ہیں۔ ادین راجے اور سمبھاجی راجے نے بھی جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے گورنر کوشیاری پر تنقید کی ہے۔ چنانچہ شندے گروپ میں سے ایک ایم ایل اے بھرت گوگائولے نے دعویٰ کیا  ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اب خود گورنر نے کہا ہے کہ یہ عہدہ ان کیلئے المیہ  بن چکا ہے۔ اس کے بعد اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے بھی گورنر پر تبصرہ کیا ہے۔دیپک کیسرکر نے ساونت واڑی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گورنر کو مرکز سے مناسب ہدایات ملی ہیں اور اس کے بعد انہوں نے کوئی غلط بیان نہیں دیا ہے۔ گورنر کے بیان پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اور نائب وزیر اعلیٰ فرنویس نے مرکز کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر، انہوں نے کابینہ میں توسیع پر بھی تبصرہ کیا، ہر کسی کو توقع ہے کہ یہ جلد ہو جائے گا، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جب تک وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے مجھے نہیں بتائیں گے، وہ ترجمان کے طور پر  اس معاملے میںکچھ نہیں کہیں گے۔
 شردپوار نے شیوسینا کو ختم کرنے کا کام کیا
 مختلف اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران  وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے کہا کہ این سی پی چیف شرد پوار نے شیوسینا کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ہم شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کے خیالات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ کیسرکر نے یہ بھی کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا اور اگلے انتخابات وہ مل کر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بالاصاحب کی شیو سینا کی وجہ سے ممبئی میں مراٹھی لوگوں کو حمایت ملی ہے ان کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ایک بار پھر مراٹھی لوگ ممبئی میں سر اٹھا کرچل رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو بھی نشانہ بنایا۔ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے طور پر ڈھائی سال میں کیا کیا؟ کیسرکر نے یہ کہتے ہوئے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا کہ اُدھو ٹھاکرے وہ ہفتہ ہفتہ وزارت نہیں گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK