• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میگھالیہ کے گورنرنےکسانوں کی حمایت کی

Updated: March 16, 2021, 9:58 AM IST | Agency | Lucknow

ستیہ پال ملک نے مودی کو گفتگو اور ایم ایس پی کی ضمانت کا مشورہ دیا

Satyapal Malik - Pic : INN
ستیہ پال ملک ۔ تصویر : آئی این این

کم وبیش ۴؍ ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج  کی تائید اب خود بی جےپی کے حامی خیموں سے ہونے لگی ہے۔  میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک   نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ان سے بات چیت بحال کرنے کا مشورہ دیاہے۔ انہوں  نے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسانوں کو مزید برہم نہ کریں۔ 
 اتر پردیش کے باغپت میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو کسانوں کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجنا چاہئے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ اگر حکومت کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت دیدے تو وہ کسانوں کو دہلی کی سرحدوں سے لوٹ جانے کیلئے آمادہ کریںگے۔ 
 ستیہ پال ملک کے مطابق’’کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دیدیجئے میں ضمانت لیتا ہوں کہ حکومت اور کسانوں کے درمیان تنازع ختم کروادوںگا۔‘‘انہوں نےمودی اور امیت شاہ کو متنبہ بھی کیا کہ وہ کسانوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کریں۔ ملک نے کہا کہ ’’کسانوں کی توہین نہ کریں، سکھ سماج پیچھے نہیں ہٹتا اور ۳۰۰؍ سال تک بھی کسی بات کو نہیں بھولتا۔ جس ملک میں  کسان اور جوان مطمئن نہ ہوںوہ ملک ترقی نہیں  کرسکتا۔‘‘

meghalaya Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK