موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز `’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال ’’البم آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ گلوکارہ بیونسے کے نام رہا۔ بیونسے کو ان کے البم `’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘کیلئےیہ ایوارڈ ملا۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 12:16 PM IST | Los Angeles
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز `’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال ’’البم آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ گلوکارہ بیونسے کے نام رہا۔ بیونسے کو ان کے البم `’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘کیلئےیہ ایوارڈ ملا۔
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز `’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال `’’البم آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ گلوکارہ بیونسے کے نام رہا۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات۶۷؍ویں گریمیز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ۹۰؍ سے زائد کیٹیگریز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ گریمی ایوارڈز میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش گیا۔ ایوارڈ میں آگ متاثرین کیلئے فنڈز بھی اکٹھے کئے گئے۔ اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ’’ `البم آف دی ایئر‘‘ بیونسے کو ان کے البم `’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘کیلئے ملا۔
Congrats Album Of The Year winner - ‘COWBOY CARTER’ @beyonce #GRAMMYs pic.twitter.com/7HW4xpbghW
— Recording Academy / GRAMMYs (@RecordingAcad) February 3, 2025
تقریب میں `’’البم آف دی ایئر‘‘ ایوارڈکیلئے جب بیونسے کا نام پکارا گیا تو وہ حیران نظر آئیں۔ ایوارڈ حاصل کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اس کی امید نہیں تھی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بیونسے نے کریئر میں ۳۲؍ گریمیز اپنے نام کئے ہیں۔ لیکن انہیں پہلی بار `’’البم آف دی ایئر‘‘کا ایوارڈ ملا ہے۔ رواں برس ان کو ’’بیسٹ کنٹری البم‘‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے `’’ناٹ لائیک اَز‘‘ کیلئے ’’ریکارڈ آف دی ایئر‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کینڈرک لمار کے اسی گانے ’’ناٹ لائیک از‘‘ کو `’’سونگ آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو کا بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔
BEYONCÉ FINALLY ACCEPTS HER AWARD FOR ALBUM OF THE YEAR FOR COWBOY CARTER, GET TF UP😭😭🥹🥹 pic.twitter.com/bnPIWJsasf
— 𝗱𝗮𝗻𝗻𝘆🫧💚 (@beyoncegarden) February 3, 2025
’’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘‘ کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ چیپل رون کے نام رہا۔ ’’بیسٹ پاپ ڈو/ گروپ پرفارمنس ‘‘کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے `’’ڈائے ود آ اسمائل‘‘ کو ملا۔ گلوکارہ شکیرہ کو’’ `بیسٹ لیٹن پاپ البم ‘‘کا ایوارڈ ملا جب کہ’’ `بیسٹ کنٹری البم‘‘ کا ایوارڈ بیونسے کے نام رہا۔ گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کو ان کے البم’’ `شورٹ اینڈ سوئٹ‘‘کیلئے ’’بیسٹ پاپ ووکل البم‘‘ کا ایوارڈ ملا۔ یاد رہے کہ گریمی کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً۱۳؍ ہزار ممبران پر مشتمل گلوکار، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔