اس سے قبل ان کا جسد خاکی سینٹوس اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا جہاں ہزار لوگوں نے اُن کا آخری دیدار کیا
EPAPER
Updated: January 04, 2023, 12:56 PM IST | Brasilia
اس سے قبل ان کا جسد خاکی سینٹوس اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا جہاں ہزار لوگوں نے اُن کا آخری دیدار کیا
دنیا کے عظیم فٹ بالر پیلے جو جمعرات کو انتقال کرگئے تھے ، کو منگل کو ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس سے قبل کا جسد خاکی برازیل کے سینٹوس شہر میں رکھا گیا تھا جہاں ہزاروں لوگ فٹ بال کے جادوگر پیلے کے آخری دیدار کے لئے پہنچے۔ طویل علالت اور کینسر سے کافی عرصے تک جوجھنے کے بعد ۸۲؍ سال کی عمر میں انتقال کرنے والے پیلے کی موت سے دنیائے فٹ بال میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا جسد خاکی منگل کی صبح سینٹوس کے گھریلو میدان اُربانو کالڈیرا اسٹیڈیم میں رکھا گیا اور ’ویک‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں پیلے کے چاہنے والوں نے انھیں نم آنکھوں سے وداع کیا ۔
رپورٹس کے مطابق سینٹوس اسٹیڈیم میں پیلے کا دیدار کرنے والوں میں فیفا کے صدراور جنوبی امریکہ کی فٹ بال اسو سی ایشن کے چیف بھی شامل تھے۔ پیلے کو منگل کی شام ہندوستانی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے ۶؍ بجے ساؤ پاؤلو سے ۶۰؍ کلومیٹر دور واقع ساحلی گائوںسینٹوس میں پیلے خادان کے ذاتی قبرستان میں دفن کیا کیا گیا ۔ اس دوران قبرستان کے آس پاس ہزاروں افراد کا مجمع تھا ۔ ان میں سے بہت سے لوگ زار و قطار رو رہے تھے جبکہ بیشتر نہایت جذباتی انداز میں ’’ پیلے امر رہیں گے‘‘ جیسے نعرے لگارہے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ برازیل کی حکومت سینٹوس کی بندرگاہ کا نام تبدیل کرکے اسے پیلے سے منسوب کرنے پر غور کررہی ہے۔