• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گرین سعودی عرب مہم:اب تک۱۰۰؍ ملین درخت لگائے جاچکے

Updated: January 12, 2025, 4:34 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh

سعودی وزارت زراعت، پانی و ماحولیات کا کہنا ہےگرین سعودی عرب ایشیٹیو کے اہداف کو مدنظررکھتے ہوئے گزشتہ برس تک مملکت میں ۱۰۰؍ملین درخت لگانے کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ذرائع  کے مطابق وزارت زراعت و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرین سعودی عرب مہم کے تحت گزشتہ برس مملکت کے تمام ریجنز میں ۶ء۶؍ملین پودے لگائے گئے۔گزشتہ برس مقررہ ہدف۷؍ ملین پودوں کا تھا۔ مہم کے آغاز سے گزشتہ برس کے اختتام تک ۹۱؍فیصد مقررہ ہدف حاصل کیا گیا۔مصنوعی بارش کے حوالے سے کلاوڈ سیڈنگ منصوبے کے تحت ۵؍ جدید ترین طیارے خریدے گئے جو نہ صرف کلاوڈ سیڈنگ بلکہ بادلوں پر کی جانے والی ریسرچ کے لیے موزوں ہیں۔
وزارت نے عسیر ریجن میں زمین سے بادلوں میں چھوڑے جانے والے ’فلیئرٹیئرز ‘ کے منصوبے پر بھی کام کیا۔علاوہ ازیں کلاوڈ سیڈنگ کےلیے پائلیٹس کو مخصوص تربیت بھی فراہم کی گئی۔یاد رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کے تحت خطے میں پچاس ارب درخت لگائے جائیں گے۔کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں دس فیصد سے زیادہ کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK