• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مردوں میں چہرے کی خوبصورتی کا بڑھتا رجحان انڈسٹری کیلئے سود مند

Updated: February 15, 2025, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

حالیہ برسوں میں مردوں کے درمیان خوبصورت نظر آنے کے مختلف طریقہ کار کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

چہرے کے حسن و جمال میں اضافہ اب پہلے کی طرح خواتین کیلئے ہی نہیں رہا مرد بھی اس جانب بہت زیادہ متوجہ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس انڈسٹری کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔  حالیہ برسوں میں مردوں کے درمیان خوبصورت نظر آنے کے مختلف طریقہ کار کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ووڈکہارڈ اسپتال، ممبئی سینٹرل کی ایستھیٹک، پلاسٹک اور ریکنسٹرکٹیو سرجن، ڈاکٹر شردھا دیشپانڈے کے مطابق خوبصورت نظر آنے کے لئے پلاسٹک سرجری کرنے والے مرد حضرات کی تعداد ۲۰؍ فیصد سے بڑھ کر ۴۰؍ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ یہ رجحان خاص طور پر نوجوان مردوں میں دیکھنے میں آیا ہے، جو  تیکھے نقوش اور بہتر جبڑوں کی ساخت کے خواہشمند ہوتے ہیں۔حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک ۲۲؍ سالہ نوجوان مریض کا ایسا ہی علاج کیا ہے جس نے اپنے چہرے سےے زائد چربی نکلوائی ہے۔ 
اس بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر شردھا دیشپانڈے نے کہاکہ چہرے کی خوبصورتی کے طریقہ کار اب مردوں میں بھی مقبول ہو رہے ہیں۔  چہرے سے فیٹ نکالنا  بوٹاکس  اور جبڑے کی بھرائی (فلرز) جیسے طریقہ کار خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہو رہے ہیں ۔  ان سرجری کی مانگ میں اضافے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بڑھتا رجحان بھی ہے۔  مرد اور خواتین دونوں اب اپنی خوبصورتی کے  بارے میں زیادہ باخبر ہیں اور ایسے طریقہ کار کو ترجیح دیتے ہیں جو کم سے کم وقت میں بہترین نتائج فراہم کریں۔  انہوں نے یہ انڈسٹری بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے کیوں کہ  ہندوستان کی آبادی کے لحاظ سے اس شعبے کے پروفیشنلز کی تعداد بہت کم ہے۔ اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ اس میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK