• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات: ترنگا یاترا میں ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ پراعتراض پانچ پر مقدمہ درج

Updated: August 15, 2024, 9:09 PM IST | Gandhi Nagar

گجرات کے سریندر نگر میں سرکاری اسکول کے طلبہ کے ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر ترنگا یاترا نکالنے پر اعتراض کرنے والے کانگریس لیڈر کے خلاف معاملہ درج۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر ممبئی کے ایک ٹرسٹ نے یہ ٹی شرٹ عطیہ کی تھیں جبکہ کانگریس لیڈروں نے اسے مجاہدین آزادی کی توہین سے تعبیر کیا۔

School students wearing t-shirts with Savarkar`s picture in the tricolor rally. Image: X
ترنگا ریلی میںاسکول طلبہ ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے ہوئے۔ تصویر: ایکس

گجرات کے سریندر نگر ضلع میں سرکاری اسکول کے طلبہ نے جمعرات کویوم آزادی کے پیش نظرہندوتوا نظریے کے حامل ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر ترنگا تاترا نکالی، جب ساورکر کی تصویر پر کانگریس کے ایک گروہ نے اعتراض جتایا تو ان کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کر لیا۔کانگریس کے ۵؍ لیڈر جن میں سیوا دل کے لال جی دیسائی، مکھوانہ،بھی شامل ہیں نے اسکول پرنسپل کےاس اقدام کی مخالفت کی، اور اسے مجاہدین آزادی کی توہین قرار دیا، ساتھ ہی ایسا کرنے پر اسکول اور پرنسپل کو

یہ بھی پڑھئے: ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ،مریض بے حال

شرمندگی کا احسا س بھی کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ ساورکر پر مہاتما گاندھی کے قتل کی سازش کرنے کا الزام ہے۔
 چوٹیلہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کانگریس لیڈر جو پارٹی کے ذریعے منعقد کی گئی نیائے یاترا کا حصہ تھےان پر اسکول پرنسپل سے بد سلوکی کرنے، انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے، مجاہد آزادی کی توہین کرنے، اور اسکول اساتذہ کو اپنے فرائض سے روکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گجرات کے سریندر نگر ضلع کے چوٹیلہ تعلقہ کے سنگانی گائوں کے سنگانی پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ جب ان لیڈران نے اسکول کے پرنسپل کلپیش چوہان سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر یہ ٹی شرٹ ممبئی کے ایک ٹرسٹ نے عطیہ کی تھیں، جس پر دیسائی نے پوچھا کہ اگر میں ناتھو رام گوڈسے ، رنگا بلا،یا دائود کی تصویر والی ٹی شرٹ عطیہ کروں تو کیا وہ طلبہ کو وہ پہننے پر مجبور کریں گے؟دیسائی کا کہنا تھا کہ پرنسپل کو اس طرح کا کوئی قانونی حق نہیں ہے کہ وہ طلبہ سے ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے کو کہہ سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے شیخ حسینہ اور دیگر ۹؍افراد کے خلاف تفتیش شروع کی

 پرنسپل کی شکایت پر پولیس نے ۵؍ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی، پولیس کے مطابق چوٹیلہ سے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مکھوانہ نے طلبہ سے ساورکر کی تصویر والی ٹی شرٹ اتارنے کو کہا۔ان پانچوں پر بی ایس این ۱۲۶؍(۲) غلط طریقے سے نظر بند رکھنا، ۱۹۷؍ (۱) (سی)دو طبقوں کے مابین نفرت پیدا کرنا، ۱۹۷؍ (۱) (ڈی)غلط معلومات کی تشہیر کے ذریعے ملک کی سلامتی ، سالمیت، اتحاد، آزادی کو خطرے میں ڈالنا،۲۲۱؍پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنا،اور ۳۵۲؍بد امنی پیدا کرنے کیلئے جان بوجھ کر ہتک عزت کرنا، کےتحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK