ہریانہ کی انتخابی مہم کے دوران پیرول پر رہائی کیلئے درخواست داخل کی۔
EPAPER
Updated: September 30, 2024, 10:37 AM IST | Agency | New Delhi
ہریانہ کی انتخابی مہم کے دوران پیرول پر رہائی کیلئے درخواست داخل کی۔
آبروریزی کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ نے ایک بار پھر پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے۔ اس کی پرول پر بار بار رہائی پورے ملک میں موضوع بحث ہے۔ اس نے ہریانہ میں انتخابی مہم کے دوران اور ۵؍ اکتوبر کی پولنگ سے قبل ۲۰؍ دن کیلئے رہائی کی درخواست دی ہے۔ ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو بار بار پیرول اور چھٹی دینے کو حال ہی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا مگر کورٹ نے اسے خارج کردیا ہے۔
چونکہ ہریانہ میں الیکشن کی وجہ سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لئے ریاستی حکومت نے پیرول کی درخواست سنیچر کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو بھیج دی ہے۔ پیرول کی یہ درخواست ہریانہ اسمبلی الیکشن سے کچھ دن پہلے کیلئے کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے رہائی کی تائید کی ہے جبکہ سی ای او نے رہائی کیلئے ہنگامی صورتحال اور مجبوری کے بارے میں جانکاری مانگی ہے۔ ابھی ۱۳؍ اگست کو ہی باغپت میں واقع ڈیرہ میں رہنے کیلئے اسے۲۱؍ دن کی چھٹی دی گئی تھی۔