Inquilab Logo Happiest Places to Work

حج ٹورآپریٹرز پریشان ، حکومت سے مداخلت کی اپیل

Updated: April 15, 2025, 11:29 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے کوٹہ میں ۸۰؍ فیصد تخفیف سے سنگین مسائل پیدا ہو گئے،بکنگ کرانے والے عازمین کوجواب دینا مشکل ، آج پریس کانفرنس

It has been made difficult for private tour operators to send pilgrims on Hajj this year. (File photo)
پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کیلئے اس سال عازمین کو حج پر بھیجنا مشکل بنادیا گیا ہے۔(فائل فوٹو)

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں ۸۰؍ فیصد تخفیف کردئیے جانے ان کی نیند اُڑی ہوئی ہے۔ حج کی بکنگ کرانے والے عازمین کو جواب دینا مشکل ہورہا ہے کیونکہ غیریقینی صورتحال کےسبب محض ۱۰؍ ہزار عازمین ہی پی ٹی اوز کے ذریعے حج پر جاسکیں گےجبکہ اصل کوٹہ ۵۲؍ ہزار ۵۰۷؍سیٹوں کا تھا۔ ایسے میں کسے کتنی سیٹیں ملیں گی، اس کا بھی پتہ نہیں ہے۔دوسرے ۴۰؍ہزار سےزائد عازمین حج بیت اللہ کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے کوٹےمیں تخفیف کا سبب یہ بتایا گیا کہ منیٰ میں زون کے انتخاب، مشاعر سروسیز اور عازمین کے قیام کیلئے ہوٹل بکنگ کیلئے مقرر کی گئی تاریخوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ موجودہ مشکل صورتحال سے وزارت برائے اقلیتی امور نے ٹور آپریٹرز کوتین دن قبل مطلع کیا تھا اور تسلی دی گئی تھی کہ کوشش جاری ہےمگر اب تک کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ اسی لئے ٹورآپریٹرز نےحکومت ِہندسے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سفارتی تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے اس سنگین مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرے تاکہ ٹور آپریٹرز کوراحت مل سکے اورپریشان حال عازمین بھی حج پرروانہ ہوسکیں۔ 
۲؍ سی ایچ جی او ایس کی سزا پورےٹور انڈسٹری کوکیوں؟ 
 ٹورآپریٹرز اوران کی اسوسی ایشن نے یہ اعترا ف کیا ہے کہ سعودی حکومت کی پالیسی کے مطابق عازمین کی روانگی کو منظم کرنے  کے لئے ۲؍ ۲؍ ہزارعازمین کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئےامسال ’کمبائنڈ حج گروپ آرگنائزرس‘ تشکیل دیا گیا ہے جس کا مخفف سی ایچ جی او ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے ۲؍ سی ایچ جی او نے ضابطوں کی خانہ پُری وقت پر نہیں کی ہے۔کیا اس کو جواز بناکر پوری ٹور انڈسٹری اور ۵۲؍ہزار سےزائدعازمین  کے لئے مسئلہ پیدا کرنا مناسب ہے؟ اس لئے پریشان حال عازمین اورٹور والوں کو راحت دینے کیلئےفوری طور پرقدم اٹھایا جائے ۔ 
وزیراعظم سے خصوصی درخواست 
  اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم مودی  جلد ہی سعودی عرب کےدورے پر جانے والے ہیں۔ ٹورآپریٹرز نے ان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے اس مسئلے کوحل کرائیں ۔
۱۸؍اپریل تک ویزا جاری کرنے کی تاریخ کاتعین 
 سعودی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ۱۸؍اپریل   کو ویزا جاری کرنے کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہےاور اس میں محض ۳؍ دن  باقی ہیں۔ ایسے میںیہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے کہ اس سے قبل مذکورہ مسائل کوحل کرکے ٹور آپریٹرز اور عازمین کو راحت کی سانس لینے کا موقع دیا جائے ۔واضح ہوکہ اب تک ویزا جاری کرنے کےلئے ۱۸؍ اپریل کی تاریخ مقرر کرنے سے ٹورآپریٹرس پریشان تھے اور اس میں مزید توسیع چا ہ رہےتھے، اس کے برعکس اب تو کوٹہ اس قدر گھٹادیا گیا ہے کہ کئی ٹورآپریٹرز شاید اس دفعہ اپنی خدمات ہی جاری نہ رکھ سکیں کیونکہ ان کو اتنے کم حاجی ملیںگے کہ انہیںلے جانا اوران کیلئے انتظام کرنا کارِ دارد ہوگا اور شاید بہت  سے ٹور والوں کودلچسپی بھی نہ ہو۔ تخفیف کے سبب کسی ٹور والے کو۷؍ ،کسی کو ۱۰؍ ،کسی کو۱۲؍ ،کسی کو۱۵؍ تو کسی کو۲۰؍ عازمین کا کوٹہ ملے گا ۔
  ٹورآپریٹرز کے ۱۰؍ اہم سوالات اورمطالبات
 ٹورآپریٹرز اوران کی اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے نام نہ بتانے کی شرط پرنمائندۂ انقلاب سےبات چیت کی اور۱۰؍اہم سوالات اور حکومت سے مطالبات کئے ۔(۱) اگر کوٹے میں۸۰؍ فیصد تخفیف ہی کرنی تھی تو حج سے متعلق ہند ۔سعودی معاہدے کے دوران ۵۲؍ہزار سے زائد کوٹہ کیوں اورکس بنیاد پرمختص کیا گیا تھا؟(۲) برسہابر س سے حج کمیٹی کی طرح پی ٹی اوز بھی حجاج کی خدمت کررہے ہیں اور آج تک کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، پھر کیوں عازمین کی روانگی سے قبل کوٹہ کاٹ دیا گیا؟ (۳) اگر کوٹہ ختم ہی کرنا تھا تو رمضان المبارک سےقبل ٹور آپریٹرز کواطلاع دی گئی ہوتی تاکہ وہ بکنگ نہ کرتے اورآج بکنگ کرانے والے عازمین کے سامنے انہیں شرمندگی نہ ہوتی (۴) یہ کہنا کہ ضابطوں کی خانہ پُری اور رقم کی ادائیگی وقت مقررہ پرنہیںکی گئی، غلط اوربے بنیاد ہے۔باقی صفحہ ۸؍ پر ملاحظہ کریں

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK