• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۴؍ یہودی یرغمالی، اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں: حماس

Updated: February 20, 2025, 6:51 PM IST | Gaza

آج حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ۴؍ اسرائیلی یرغمالوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا جن کے متعلق حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

A Hamas fighter guards the coffins of Israeli hostages killed in Israeli attacks. Photo: X
اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالوں کے تابوت کی حفاظت کرتا حماس کا ایک جنگجو۔ تصویر: ایکس

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ چار اسرائیلی یرغمالی، جن کی لاشیں آج اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، جب پکڑے گئے تو زندہ تھے، لیکن اسرائیلی فوج نے غزہ میں نسل کشی کے دوران حراستی مقامات پر جان بوجھ کر بمباری کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ’’آپریشن الاقصیٰ، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، بیباس کے خاندان (تین افراد) اور قیدی اوڈ لفشٹز کی لاشیں آج حوالے کی جائیں گی۔‘‘ یاد رہے کہ القسام نے ۲۹؍ نومبر۲۰۲۳ء کو اعلان کیا تھا کہ بیباس کے خاندان کے تین زیر حراست افراد، شیری سلورمین بیباس، کفیر بیباس اور ایریل بیباس، غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیل کو یرغمالوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جن کی لاشیں جمعرات کو غزہ سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت حوالے کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں اسلاموفوبیا میں اضافہ، ۲۰۲۴ء میں۵۸۳۷؍واقعات درج کئے گئے، برطانوی مانیٹرنگ گروپ ٹیل ماما

بیان میں ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا، لیکن اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ یہ افراد ۸۵؍ سالہ لفشٹز کے علاوہ شیری بیباس اور اس کے دو بچے (۹؍ سالہ اور ۴؍ سالہ) کی ہیں۔ غزہ میں حماس لیڈر خلیل الحیا نے منگل کو ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ ’’غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت سنیچر کو باقی چھ زندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت طے پانے والے معاہدے کے مطابق آئندہ ہفتے اسرائیلی یرغمالوں کی مزید لاشیں حوالے کرنا جاری رکھے گا۔ اگلے ہفتے کی رہائی سے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس کی طرف سے رہا کئے گئے اسرائیلی یرغمالوں کی تعداد ۳۳؍ ہو جائے گی، جن میں ۲۵؍ زندہ اور آٹھ لاشیں شامل ہیں۔ اسرائیلی جیلوں سے مجموعی طور پر ۱۱۳۵؍ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اسرائیل سنیچر کو مزید ۵۰۲؍ قیدیوں کو رہا کرنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK