• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ بندی اوراسرائیلی فوج کےمکمل انخلاء کےعوض حماس ایک ہی بار میں تمام یرغمالوں کو رہا کرنےکیلئے تیار

Updated: February 19, 2025, 11:15 PM IST | Gaza

البتہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے جنگجو تنظیم نے اعلان کیا کہ ’’غزہ خالی کریں گے،نہ ہتھیار ڈالیں گے‘‘

Israeli citizens call on Netanyahu to continue the ceasefire agreement.
اسرائیلی شہری نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے۔

غزہ جنگ بندی معاہدہ  کے دوسرے مرحلہ کیلئے بات چیت کے آغاز سے قبل حماس نے غیر معمولی پیشکش کرکے اسرائیل کوبے جواز کردیاہے۔  جنگجو تنظیم  نے  اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہےکہ وہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور فوت ہوجانےوالے ۸؍ یرغمالوں کی لاشیں ایک ساتھ واپس کرنے کو تیار ہے،  بشرطیکہ غزہ میںمستقل جنگ بندی ہو اور اسرائیلی فوج غزہ سے مکمل طور پر نکل جائے۔
  حماس نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ اسرائیل کی جانب سے حماس کو غیرمسلح کرنے کی باتیں ناقابل قبول ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق  حماس کے ترجمان حزم قاسم نے کہا کہ ’’ہم دوسرے مرحلے کیلئے تیار ہیں، جس میں قیدیوں کا تبادلہ ایک ہی وقت میں کیا جائے گا، ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے معیار کے اندر جو مستقل جنگ بندی اور غزہ پٹی سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا باعث بنے۔‘‘
 یہ پیشکش امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے قیدیوں کی مرحلہ وار ہفتہ وار رہائی کے خلاف آواز اٹھانے اور غزہ میں باقی رہنے والے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے تمام لوگوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی پوری قانونی حیثیت رکھتی ہے۔قاسم حازم کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ  پٹی کی انتظامیہ کے مستقبل کے حوالے سے کئی رعایتیں پیش کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ معاملہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔ا س کے ساتھ ہی حماس کے لیڈروں نے واضح کیا ہے کہ وہ  غزہ کو خالی کریں گے نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔ 
 واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جو ۱۹؍جنوری کو نافذ العمل ہوا تھا کے  پہلے مرحلے میں  ۳۳؍یرغمالوں  اور ۱۹۰۰؍ فلسطینی اسیروں کو آزاد کیا جائے گا۔  جنگ بندی کے  دوسرے مرحلے کا آغاز دو مارچ سے ہونا ہے، میں تمام قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور جنگ کا خاتمہ عمل میں آجائے گا۔

hamas israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK