• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تاریخی فتح کے ہیرو حارث نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Updated: November 09, 2024, 10:42 AM IST | Adelaide

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے والے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔

Haris Rauf. Photo: INN
حارث رؤف۔ تصویر: آئی این این

 دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرے والے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانےوالے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں حارث رؤف نے ۸؍ اوورس میں۲۹؍ رن  دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے، جس کیساتھ ہی انہوں نے اہم اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ حارث رؤف نے۳۰؍ اکتوبر۲۰۲۰ء کو ون ڈے میں آغاز کیا  جس کے بعد سے وہ۳۹؍ میچ میں۷۷؍ حاصل کی ہیں، جو اس عرصے میں کسی بھی فُل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔
اس دوران صرف عمان کے بلال خان۸۳؍ وکٹ کے ساتھ حارث سے آگے ہیں اور  عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے۔ حارث کی یہ پاکستان کے کسی بھی بولر کے کریئر کے ابتدائی۳۹؍ میچ میں سب سے زیادہ وکٹ بھی ہیں، ایڈیلیڈ میں ۵؍  وکٹ لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور اپنے ساتھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے ابتدائی ۳۹؍ میچوں میں ۷۶۔۷۶؍ وکٹ حاصل کئے تھی۔ دنیا کے دیگر فاسٹ بولرس میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مشیل اسٹارک نے۳۹؍میچ میں ۷۹؍ وکٹ حاصل کئے ہیں اور عمان کے بلال خان کی۸۳؍ وکٹ بھی۳۹؍ میچ میں ہیں۔  نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی۳۹؍ ون ڈے میں۹۳؍ اور افغانستان کے راشد خان نے۹۰؍  جبکہ  ہندوستان  کے کلدیپ یادو نے۷۷؍ وکٹ حاصل کئے  تاہم یہ تنیوں اسپنرس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK