انجمن اسلام کی ٹیم نے ماڈرن ہائی اسکول کیخلاف ۲۶۷؍رن بنائے۔ محمد حمزہ اور شاہد خان نے نصف سنچری بنائی۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 5:57 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
انجمن اسلام کی ٹیم نے ماڈرن ہائی اسکول کیخلاف ۲۶۷؍رن بنائے۔ محمد حمزہ اور شاہد خان نے نصف سنچری بنائی۔
انجمن اسلام سی ایس ایم ٹی اور ماڈرن انگلش ہائی اسکول چمبور کے درمیان پیر سے چرچ گیٹ پر واقع بریبورن اسٹیڈیم میں ہیر س شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سہ روزہ فائنل میچ کا آغاز ہوا ۔ ٹاس جیت کر انجمن اسلا م نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔انجمن اسلام کی ٹیم نے ۷۹ء۱؍ اوور میں ۱۰؍وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۷؍رن بنائے ۔محمد حمزہ خان نے ۱۲۲؍بال پر ۱۰؍ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۶۴؍رن اور شاہد خان نے ۴؍چوکوں کی مدد سے ۶۰؍گیندوںپر ۵۰؍شاندار رن بنائے ۔
شاہد خان ۔ تصویر آئی این این
ماڈرن انگلش اسکول کی ٹیم کی جانب سے ووان جوبن پوترا نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۵ء۱؍ اوور میں ۷۱؍رن دے کر ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔ انجمن اسلام کے کوچ عابد خان نے بتایاکہ’’سہ روزہ فائنل میچ کے دوسرے دن ماڈرن انگلش ہائی اسکول ۸۰؍اوور میں رن بنائے گی جبکہ تیسرے دن دونوں ٹیمیں ۴۰، ۴۰؍ اووروں کا میچ کھلیں گی۔ اس د ن فائنل میچ کے جیت اورہار کا فیصلہ ہوگا۔‘‘