• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چند سو کی کتاب ایک کروڑ روپے میں فروخت!

Updated: December 03, 2024, 1:48 PM IST | Agency | London

کرسٹین میک کلوچ نے۱۹۹۷ء میں ۱۰؍ یورو میں’ہیری پوٹراینڈ دی فلاسفراسٹون‘ کتاب خریدی تھی جو اب نایاب ایڈیشن سمجھا جاتا ہے۔

Harry Potter and the Philosopher`s Stone First Edition. Photo: INN
ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرس اسٹون کا فرسٹ ایڈیشن۔ تصویر: آئی این این

 ایک کتاب نے۲۷؍ سال بعد اپنے مالک کی قسمت بدل دی چند سو میں خریدی جانے والی کتاب ایک کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے مالک کو راتوں رات کروڑ پتی بنانے والی یہ کتاب مشہور زمانہ ’’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون‘‘ کی کتاب کا پہلا ایڈیشن تھا۔ یہ نایاب کتاب۱۹۹۷ء میں کرسٹین میک کلوچ نے صرف ۱۰؍ یورو میں اپنے بیٹے ایڈم کے لئے اسٹریٹ فورڈ سے خریدی تھی تاہم خریدتے وقت ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ جادوئی قصے پر مبنی یہ کتاب ان کی زندگی میں جادوئی تبدیلی لے آئی گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ کتاب کا یہ نایاب ایڈیشن۳۶؍ہزار یورو میں فروخت ہوئی ہے۔ ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر اسٹون کی کتاب کا پہلا نایاب پہلا ایڈیشن جسے۱۹۹۷ءمیں صرف۱۰؍ یورو میں خریدا گیا تھا حال ہی میں ۳۶؍ہزاریورو میں فروخت ہوئی ہے۔ کرسٹین میک کلوچ نے کہا کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب۳۰؍ سال بعد اتنی قیمتی ہو گی۔ ایڈم میک کلوچ کے مطابق یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں ان کے خاندان کے پرانے گھر میں ایک الماری میں رہ گئی تھی اور انہیں اس ناول کی قدر وقیمت۲۰۲۰ء کے لاک ڈاؤن میں اس وقت معلوم ہوئی جب انہوں نے پہلے ایڈیشن کے بارے میں دیگر کہانیاں دیکھیں۔ دوسری جانب ہینسنز آکشنرز کے مطابق یہ کتاب جس کی قیمت۳۰؍ہزار اور ۵۰؍ہزار یورو کے درمیان ہے، اُن۵۰۰؍کاپیوں میں سے ایک ہے، جو پہلے فلاسفرز اسٹون کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK