• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ کانگر یس میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی کی تردید

Updated: September 11, 2024, 12:56 PM IST | Agency | Haryana

کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا کےمطابق کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے۔

Congress National General Secretary and Member of Parliament Kumari Selja. Photo: INN
کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا۔ تصویر : آئی این این

کانگریس ہر یا نہ نے پارٹی میں  کسی بھی قسم کی گروپ بندی کی تردید کی ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ کماری سیلجا نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ یہ اعلی قیادت ہی طے کرے گی۔ 
کماری سیلجانے پارٹی میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر رسہ کشی فطری ہے۔ جہاں ۲؍  ہزار ۵۰۰؍ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، وہاں امیدوار منتخب کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن ٹکٹ صرف ایک کو ملے گا، دیگر کارکنوں کو پارٹی کا وفادار ہونے کے سبب پارٹی ہی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ 
  اسی دوران ذرائع کاکہناہےکہ ٹکٹ کی تقسیم اور آپ کے ساتھ اتحاد کے معاملے پر کماری سیلجا رندیپ سرجے والاگروپ اور اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کےگروپ کے درمیان اختلاف پایا جارہا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں ہڈا کی مانی گئی ہے۔ اسی طرح ہڈا گروپ آپ سے اتحاد کے حق میں نہیں تھا جبکہ کماری سیلجا اور سرجے والا آپ سے اتحاد کے خواہشمند تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK