• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ:ای وی ایم کی شکایت پر الیکشن کمیشن کے جواب سے کانگریس ناخوش

Updated: November 01, 2024, 11:43 PM IST | New Delhi

جئے رام رمیش نےکہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے خود کو کلین چٹ دینے پر حیرانی نہیں ہے بلکہ جواب میں استعمال کی گئی زبان پر سخت اعتراض ہے

A prominent Congress delegation went to the Election Commission with a complaint about EVMs in Haryana
ہریانہ میں ای وی ایم کی شکایت لے کر کانگریس کا موقر وفد الیکشن کمیشن گیا تھا

ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بعد کانگریس نے ای وی ایم سے متعلق کچھ شکایتیں الیکشن کمیشن سے کی تھیں۔ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے ۱۶۰۰؍ سے زائد صفحات کا جواب کانگریس کو بھیج کر ان اعتراضات کو مسترد کردیا  لیکن اس پر کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے کیوں کہ اس خط نماطویل جواب میں کمیشن نے رعونت آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ اس پر   کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ ہریانہ کے ۲۰؍اسمبلی حلقوں میں کانگریس کی شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس پوسٹ کے ساتھ جئے رام رمیش نے تین صفحات کا وہ خط منسلک کیا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا ہے۔ اس خط پر ۷؍کانگریس لیڈران (کے سی وینوگوپال، اشوک گہلوت، بھوپندر ہڈا، اجئے ماکن، ابھشیک منو سنگھوی، اُدے بھان، پرتاپ باجوا، جئے رام رمیش اور پون کھیڑا) کے دستخط ہیں۔ 
 اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں حیرانی نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری شکایتوں کی جانچ  خود کی اور پھر خود کو کلین چٹ دے دی بلکہ اس خط میں استعمال کی گئی زبان پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے مشینوں کی بیٹری میں اتار چڑھاؤ کے سوال کا جواب دیا ہے لیکن واضح جواب کی جگہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا جواب مشینوں کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں ایک پیمانہ اور جنرل بلیٹ سٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہے، نہ کہ خصوصی شکایات پر ایک خاص وضاحت۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری شکایات بہت اہم تھیںلیکن الیکشن کمیشن کا رد عمل بہت معمولی اور نہایت سطحی ہے ۔ اس میںشکایتوں  پر کم  اور عرضی دہندگان پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس طرح کی زبان کے استعمال پر عدالت سے رجوع کرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں کیوں کہ اس طرح سے پارٹی کی شبیہ بھی خراب کی جارہی ہے۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK