• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ : کانگریس کےانتخابی منشور میں ۲۵؍ لاکھ تک مفت علاج اور خواتین کو ما ہانہ ۲؍ ہزار روپے کا وعدہ

Updated: September 29, 2024, 12:57 PM IST | Agency | Chandigarh

منشور میں معیاری تعلیم ، روزگار اور بہتر صحت سے متعلق کئی وعدے اور اعلانات۔

Congress leaders releasing the election manifesto in Chandigarh. Photo: PTI
چندی گڑھ میں کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے لیڈران۔ تصویر :پی ٹی آئی

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے سنیچر کو ا پنا منشور جاری کیا۔ منشور میں ۲۵؍ لاکھ روپے تک مفت علاج، خواتین کو ہر ماہ۲؍ہزار روپے اور دیگر مراعات کا وعدہ کیا ہے۔ منشور میں تعلیم، روزگار اور کسانوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اقلیتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کابھی وعدہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ شہید فوجیوں کے لواحقین کیلئے ۲؍ کروڑ روپے کے معاوضےکابھی اعلان ہے۔ کانگریس نے سنیچر کو چندی گڑھ میں ہریانہ اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء کیلئے اپنا منشور جاری کر دیاجس میں مختلف طبقات کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ منشور کے مطابق۲۵؍ لاکھ روپے تک کی مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ خواتین کو ہر ماہ ۲؍ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ستلج-یمنا لنک نہر سے پانی لینے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ یہ منشور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں تیار کیا گیا اور اسے ’سات وعدے-پکے ارادے‘ کے نام سے جاری کیا گیا ہےجس میں ذات پرمبنی سروے اور۵۰۰؍ گیس سلنڈر کے وعدے بھی شامل ہیں۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے سابقہ حکومت میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا اور اس مرتبہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا۔ کانگریس نے اپنے منشور میں ہریانہ کے لوگوں کو معیاری تعلیم، نوجوانوں کو روزگار اور بہتر صحت کی سہولیات دینے کے وعدے کئے ہیں ۔ اس میں کسان کمیشن کا قیام، کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی گارنٹی اور محروم طبقات کو۱۰۰؍ مربع گز زمین دینے کا وعدہ شامل ہے۔ معمر، معذوروں اور بیواؤں کیلئے ۶؍ ہزار روپے پنشن کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ۲؍ لاکھ مستقل سرکاری ملازمتیں اور۳۰۰؍ یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کابھی وعدہ کیاگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK