• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہریانہ :نائب سنگھ سینی دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے، عہدہ اور رازداری کاحلف لیا

Updated: October 17, 2024, 11:08 PM IST | Chandigarh

گورنر بنڈارو دتاتریہ نے سینی کے ساتھ ۱۳؍ وزراء کو بھی حلف دلایا، تقریب میں وزیر اعظم مودی ، مرکزی وزراء اور بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے

After taking oath, Naib Singh Saini thanked Prime Minister Modi. Governor Bandaru Dattatreya can be seen with him. (PTI)
حلف لینے کے بعد نائب سنگھ سینی وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ ساتھ میں گورنر بنڈارو دتاتریہ دیکھے جاسکتے ہیں۔(پی ٹی آئی )

ہریانہ کے وزیر اعلی نائب سنگھ سینی نے  جمعرات کو ۱۳؍ وزراء کے ساتھ حلف لے لیا۔گورنر بنڈارو دتاتریہ نے وزیر اعظم مودی، مرکزی وزراء اور بی جے پی حکومتوں والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ پر منعقدہ  تقریب میں وزیر اعلیٰ سینی اور ان کے ۱۳؍ وزراء کو حلف دلایا۔ سینی کے ساتھ وزیر کے طور پر حلف لینے والوں میں انیل وِج، کرشن لال پوار، راؤ نربیر سنگھ، مہی پال ڈھنڈا، وپل گوئل، اروند کمار شرما، شیام سنگھ رانا، رنبیر گنگوا، کرشنا بیدی، شروتی چودھری، آرتی سنگھ، راجیش ناگر  اور گورو گوتم شامل تھے۔نائب سنگھ سینی نے دوسری دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔ اس موقع پر سینی نے ہریانہ کی ترقی اور اختراعات کو بلا روک ٹوک جاری رکھنے کا مینڈیٹ دینے کے لئے اپنے۲ء۸۰؍کروڑ کنبہ کے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جی کا شکریہ کہ انہوں نے ایک عام خاندان سے آنے والے اپنے جیسے کارکن کو ہریانہ کا چیف سرونٹ بننے کا موقع فراہم کیا۔ وزیر اعظم کاہریانہ کے  لئے خاص پیار ہمیں مسلسل کام کرنے کے لیے لامحدود توانائی فراہم کرتا ہے۔ آپ کی متاثر کن قیادت میں ہریانہ ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ترقی کا یہ سفر ریاست میں جاری رہے گا۔ 
 نائب سینی نے مزیدکہا کہ تیسری بار مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت اچھی حکمرانی، مساوات اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری توانائی اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔  انہوں نے اس دوران ہریانہ میں۲۵؍ ہزار عہدوں کیلئے ہونے والے بھرتی امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیشن نے نتائج تیار کر لئے ہیں اور ہم جلد ہی اپنےطلبہ کے نتائج جاری کردیں گے۔نائب سنگھ سینی نے نوجوانوں کے لئے بغیر کسی رشوت کے روزگار دینے کے اپنے عزم کا بھی ذکر کیا۔

haryana Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK