• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا’ لاہوری بار‘ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ کسی نے چھیڑ چھاڑ کی ہے؟

Updated: September 14, 2024, 10:51 AM IST | Nagpur

سنکیت باونکولے اور اس کے ۴؍ ساتھی بار کے سی سی ٹی وی ریکارڈ میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں جبکہ وہ۹؍ ستمبر کو وہاں گئے تھے

Police found everything, no evidence against Sanket (File)
پولیس کو سب کچھ ملا ، سنکیت کے خلاف ثبوت نہیں مل رہے ہیں(فائل)

بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے کے بیٹے سنکیت باونکولے کی کار سے ہوئے حادثے کی تفتیش کے دوران پولیس کو  ناگپور کے لاہوری بار کے سی سی ٹی وی فویج دیکھنے کے بعد حیرت ہوئی کیونکہ فوٹیج میں کہیں بھی سنکیت باونکولے اور ان کے۴؍ ساتھ بار میں داخل ہوتے یا باہر نکلتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔حالانکہ  پولیس کو اس  بار کے قریب بس اسٹاپ اور دیگر مقامات  کے سی سی ٹی وی میں یہ لوگ دکھائی دے رہے ہیں لیکن جس جگہ انہوں نے شراب پی تھی اس بارمیں نظر  نہیں آ رہے ہیں۔ 
 لاہور ی بار اور ریسٹورنٹ  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ممکن ہے جس وقت یہ لوگ بار میں داخل ہوئے ہوں  اس وقت ہوٹل میں سی سی ٹی وی کے ذریعے لائیو نگرانی جاری ہو اور اس وقت کے مناظر ڈی وی آر میں فلمبند نہ ہو سکے ہوں۔  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب  پانچوں ملزمین وہاں گئے تھے تو پھر وہ کیمرے میں قید کیسے نہیںہوئے ؟ کیا سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کیا گیا ہے؟  پولیس کا کہنا ہے کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی فارینسک جانچ کریں گے۔ اگر کسی نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی  ہوگی تو  وہ معلوم ہو جائے گا۔ 
   اس دوران چندر شیکھر باونکولے نے بیان دیا ہے کہ میں نے پولیس پر کوئی دبائو نہیں ڈالا ہے۔ پولیس اپنا کام قانون کے مطابق کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ میں نے صرف ایک بار پولیس کو فون کرکے معلومات حاصل کی تھی۔ اس کے بعد کبھی فون نہیں کیا۔ چاہے میرا بیٹا ہو یا کسی عام آدمی کا قانون سب کیلئے برابر ہے اور اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اب بس پولیس یہ معلوم کر رہی ہے کہ گاڑی چلانے والے اور گاڑی میں بیٹھے لوگوں  پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس حادثے کے سبب باونکولے تنقیدوں کی زد  پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK