• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ہم منصوبہ بندی کے مطابق اپنا حملہ کرنے میں کامیاب رہے‘‘

Updated: August 27, 2024, 12:43 PM IST | Agency | Beirut

اسرائیل پر راکٹوں اور ڈرون کی بارش کرنے کےبعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا بیان۔

Hassan Nasrallah. Photo: INN
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ۔ تصویر : آئی این این

 حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے کمانڈر کی موت کا بدلہ لینے کیلئے کئے گئے راکٹ اور ڈرون حملوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد مزید حملے کریں گے، ہمارے ڈرونز نے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا لیکن دشمن اس حوالے سے خاموش ہے۔ رائٹرز کے مطابق حزب اللہ سربراہ نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ ہم منصوبہ بندی کے مطابق اپنا حملہ کرنے میں کامیاب رہے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے روکنے کے دعوے کی تردید کی۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ڈرونز اور راکٹوں کا تبادلہ ہوا جو غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک دونوں کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی محاذ آرائی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے تقریباً ۱۲؍ گھنٹے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر شہریوں یا تل ابیب ایئرپورٹ سمیت عوامی مقامات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کا اصل ہدف اسرائیلی سرزمین کے اندر تقریباً ۱۱۰؍ کلومیٹر دور واقع ملٹری انٹیلی جنس کا اڈہ تھا۔ حزب اللہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ گروپ آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے گا اور اگر اس حملے کے نتائج ناکافی ثابت ہوئے تو پھر ہم ایک اور بار جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے ڈرون حملے سے پہلے اسرائیل کے آئرن ڈوم ڈیفنس کی توجہ ہٹانے کے لئے ۳۰۰؍ سے زیادہ کاتیوشا راکٹ کامیابی سے داغے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کیے گئے حملوں میں متعدد ڈرونز نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا لیکن دشمن اس حوالے سے خاموش ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK