• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہاتھرس بھگدڑ سانحہ کی عدالتی جانچ کا اعلان، بھولے بابا فرار ہو گئے!

Updated: July 04, 2024, 10:29 AM IST | Lucknow

چھوٹے سے میدان میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے پہنچنے پر سوال، بابا کے قدم کی دھول حاصل کرنے کیلئے لوگ ٹوٹ پڑے تھے تب یہ حادثہ پیش آیا۔

Taken from a video by Bhole Baba aka Suraj Pal Singh.  Photo: INN
بھولے بابا عرف سورج پال سنگھ کے ایک ویڈیو سے لی گئی۔ تصویر: آئی این این

ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران ہونے والی بھگدڑ  ۱۲۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں ہنگامہ بڑھنے کے بعد  یوگی حکومت نے معاملے کی عدالتی جانچ کا حکم دے دیا ہے ۔ اس تعلق سے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے لیکن وہ ستسنگ کے میزبان بھولے بابا کے  بجائے  ان کے چیف خادم دیو پرکاش مدھوکر کے خلاف کی گئی ہے۔پولیس نے دیو پرکاش اور دوسرے منتظمین  کے خلاف نئے فوجداری قوانین کے تحت کیس درج کیا ہے۔  واضح رہے کہ چیف خادم دیو پرکاش ہاتھرس کے سکندرراؤ کے داماد پورہ  کے رہنے والے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے خلاف کیس وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہی درج کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی نے  عدالتی جانچ کا حکم دے دیا اورکہا کہ کسی بھی خاطی کو بخشا نہیں جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK