• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایچ ڈی ایف سی نیشنل پنشن اسکیم کیلئے بیداری مہم چلائے گی

Updated: September 30, 2023, 11:21 AM IST | Agency | New Delhi

کمپنی کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل پنشن اسکیم سب سے کارآمد سرمایہ کاری کا متبادل ہے اور یہ منافع بخش بھی ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

ایچ ڈی ایف سی نیشنل پنشن اسکیم کیلئے بیداری مہم چلائے گا۔ اس کے سربراہ سری رام ایّر نے اس مہم کے تعلق سے کہاکہ ہم ہندوستانی لوگ، مستقبل کیلئے بچت کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ والدین کی حیثیت سے، خاندان کیلئے اہم طویل مدتی اہداف جیسے کہ گھر خریدنا ،بچوں کی تعلیم اورشادی وغیرہ کیلئے فنڈس فراہم کرنا اس بچت کو استعمال کرنے کا ذریعہ ہوتے ہیں ۔ جب ہماری اپنی ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کی بات آتی ہے تو ہم اسے زیادہ تر بعد کیلئے روک دیتے ہیں کیونکہ ثقافتی طور پر ہم بڑھاپے میں مددکیلئے اپنے خاندان پر انحصار کرنے کے عادی ہیں ۔ جوائنٹ فیملی کا تصور اب تقریباً نہ کے برابر ہے جس کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مالی پریشانی ہوتی ہے ۔ اسی لئے ہم نیشنل پنشن اسکیم کا منصوبہ لانچ کررہے ہیں جس کے تحت آپ کو ایک ایسا فنڈبنانے میں مدد ملے گی جو آپ کی موجودہ کمائی اور افراط زر کے برابر آمدنی آپ کو ریٹائرمنٹ کے بعد فراہم کرے گا ۔
 ایچ ڈی ایف سی پنشن مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے مزید کہاکہ ریٹائرمنٹ کیلئے ہم ایمپلائی پراویڈنٹ فنڈ، پبلک پراویڈنٹ فنڈ، لائف انشورنس، میوچوئل فنڈس اور نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) وغیرہ سے استفادہ کرتے ہیں لیکن ان میں سے ہر ایک کو اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم انہیں لے کر کسی پریشانی میں نہیں پڑیں گے ۔ سینئرافسر نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کرتے وقت ۶؍ باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔زیادہ تر مالیاتی ادارے طویل مدتی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔ ۲۵؍ سال کی مدت کیلئے ہر سال۵۰۰۰۰؍ اور اس پر۸؍فیصد شرح منافع کمائیں آپ کو۴۰؍ لاکھ روپے کی رقم جمع ہو جائے گی! لیکن اگر آپ اسی سرگرمی کو۵؍ سال بعد شروع کرتے ہیں تو آپ کی ویلیو میں سے بڑی رقم کم ہو جائے گی۔ 
۲۰؍ سال اور۲۵؍ سال کی بچت میں فرق واضح کرتے ہوئے سری رام ایّر نے کہاکہ کچھ اور چیزیں بھی ہیں جن سے فرق پڑتا ہے۔ اسی لئے ایک ایسے پلان کا انتخاب کریں جو ممکنہ طور پر زیادہ منافع دے۔ ایسے پلان میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے جو طویل مدت میں افراط زر کو مات دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ افراط زر آپ کی بچت کی قدر کو کھا جاتا ہے۔ اگر آپ ایکویٹی میں سرمایہ کاری کرتے رہتے ہیں تووقت کے ساتھ ساتھ سرمائے کے نقصان کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے، بلکہ دوگنا کمانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میوچول فنڈز اور پنشن فنڈ منیجر دونوں اثاثہ جات کے انتظام کی فیس لیتے ہیں ۔ ایک سرمایہ کار کے طور پر آپ کیلئے سب سے زیادہ کارآمد آپشن یہ ہے کہ آپ اپنی سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے اس متبادل کا انتخاب کریں جہاں آپ کو کم چارجز ادا کرنا ہوں ۔ایچ ڈی ایف سی کےسربراہ ایّر نے کہاکہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے منظر نامے میں سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کیلئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ایکوئٹیز پر انحصار کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ این پی ایس ایک بہترین ہے جو شاید پورے ایشیا میں سب سے زیادہ مسابقتی ریٹائرمنٹ سیونگ آپشن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK