• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’شہید ویرعبد الحمید اسکول‘ کا نام تبدیل کرنےوالا ہیڈ ماسٹر اجے کمار موریہ معطل

Updated: February 19, 2025, 2:00 PM IST | Muhammad Shaukat Khan | Ghazipur

مقامی لوگوں کی مخالفت کے بعد اسکول کانام دوبارہ ’ویرعبدالحمید‘ کردیا گیا، اسکول کا نام ’پی ایم شری کمپوزٹ اسکول‘ کردیاگیا تھا۔

In the picture below we can see that `SHRI PM COMPOSITE SCHOOL` is also written on the board along with Veer Abdul Hameed. Photo: INN
نیچے کی تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بورڈ میں ویر عبدالحمید کے ساتھ ہی ’شری پی ایم کمپوزٹ اسکول‘بھی لکھ دیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

ضلع کے جکھنیا تحصیل علاقے کے موضلع دھاموپور میں واقع شہید  ویر عبدالحمید اسکول کا نام تبدیل کرکےپی ایم شری کمپوزٹ اسکول دھامو پورکئے جانے کی پر زور مخالفت کے بعد دوبارہ شہید ویر عبدالحمید کر دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر اجے کمار موریہ کومعطل کر دیا گیا ہے ۔
ضلع کے بہادر جانباز شہید ویر عبدالحمیدکے جائے پیدائش موضع دھامو پور میں ان کے نام پر ایک سرکاری اسکول کا نام شہید ویر عبدالحمیدرکھا گیا تھا ۔گزشتہ دنو ںرنگائی پتائی کے دوران شہید ویر عبدالحمید کا نام ہٹا کر ’پی ایم شری کمپوزٹ اسکول‘ کر دیا گیا تھا۔ اس کا فوٹوسوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس کی پرزور مخالفت شروع ہوگئی۔شہید عبدالحمید کے اہل خانہ نے بھی زبردست مخالفت کی۔ معاملے کو طول پکڑ تاہوا دیکھ کرمحکمہ بنیادی تعلیم بیک فٹ پر آگیا اور دوبارہ اسکول کا نام شہید ویر عبدالحمید کے نام پر کر دیا گیا۔ ساتھ ہی اسکول کے ہیڈ ماسٹر اجے کمار موریہ کو معطل بھی کر دیا گیا۔
واضح رہےکہ ویرحولدار عبدالحمید ۱۹۶۵ء کی ہند پاک جنگ میں چین ساختہ پانچ ٹینکوں کو تباہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔اس جنگ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ان کی اس بہادری پرحکومت ہندکی جانب سے انہیںپرم ویر چکر ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
 اس سلسلے میںسماجی کارکن نجم الثاقب عباسی،  کانگریس  کے سابق ضلع صدر سنیل رام ، رئیس احمد ، شاہنواز خاں، اجے شریواستو ، مارکنڈے سنگھ اور مولانا محمد نعیم وغیرہ کا کہنا ہے کہ ضلع کے جانباز شہید نے اپنی جان کی بازی لگا کرملک کی حفاظت کی تھی۔ ان کی اس قربانی سے ضلع ہی نہیں ملک کے ہر شہری کو ناز ہے۔ان کے آبائی گائوں میں ان کے نام پر بنے اسکول سے نام ہٹایا جا نا نہایت ہی کمتر ذہنیت کی عکاسی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK