• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں سماعت

Updated: May 17, 2024, 8:07 AM IST | Agency | The Hague

رفح پر حملہ فوراً روکنے کا مطالبہ ، جنوبی افریقہ کی عرضی پرعالمی عدالت نے ۲؍ روزہ سماعت شروع کی ، اسرائیلی حکومت چراغ پا۔

Members of South Africa`s legal team in the front row during the hearing at the International Court of Justice. Photo: INN
عالمی عدالت میں سماعت کے دوران جنوبی افریقہ کی قانونی ٹیم کے اراکین پہلی صف میں۔ تصویر : آئی این این

یہاں واقع عالمی عدالت برائے انصاف نے رفح پر حملوں کے معاملے میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی پٹیشن پر ۲؍ روزہ سماعت کا آغاز کردیا ہے۔جنوبی افریقہ  نے اسرائیلی حملے روکنے اور اس کے رفح سے فوراً نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل اب تک تو یہ مطالبات ٹھکراتا رہا ہے لیکن اب عالمی عدالت میں سماعت شروع ہوجانے کے بعد اس کے پاس متبادل بہت کم رہ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو حکم جاری کرے کہ وہ رفح چھوڑ دے اور یہ یقین دہانی کروائے کہ اقوام متحدہ کے حکام، صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنان کے وہاں داخلے پر پابندی نہیں کی جائے گی۔   جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو حکم جاری کرے کہ وہ رفح چھوڑ دے ، اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ اقوام متحدہ کے حکام، صحافی اور انسانی امدادی کے اداروں کی وہاں داخلہ پر کوئی پابندی عائد نہ کی جائےاور ایک ہفتے کے اندر اسرائیل اس کا جواب دے کہ اس نے ان مطالبات پر کس طرح عمل درآمد کیا ہے۔ 
 عالمی عدالت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے دی جانے والی درخواست پر ۲؍ دن کی سماعت شروع کی ہے۔ یہ سماعت اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے اگر اس میں اسرائیل کو قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے ۔ ساتھ ہی یہ اس کی بڑی سفارتی ، قانونی اور اخلاقی شکست بھی کہلائے گی۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کو نسل کشی ٹھہرانے کے بعد چوتھی مرتبہ عالمی عالت سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کوروکنے کیلئے اقدامات کرے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہو تا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کس طرح کی شیطنت پر آمادہ ہے کہ اس کے خلاف ایک دور دراز کے ملک کو ایکشن لینے کے لئے عالمی عدالت سے رجوع ہونا پڑ رہا ہے۔ تازہ درخواست کے مطابق، ہیگ میں قائم عدالت کے سابقہ ​ احکامات غزہ کے لوگوں کے لئے واحد پناہ گاہ پر وحشیانہ فوجی حملےسے نمٹنے کیلئے ناکافی تھے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے امریکہ اور عالمی برادری کی جانب سے متنبہ  کئے جانے کےباوجو د رفح میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیاہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد رفح میں موجود حماس کے کمانڈرس کو ختم کرنا ہے جہاں ایک ملین سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ جنوری میں بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے داخل کردہ عرضی پرعدالت نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی حالات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے جن میں غذا، پانی، ایندھن اور دیگر بنیادی چیزوں کی سپلائی کیلئے سرحدوں کو کھولنا بھی شامل ہے۔ دوسری طرف اس سماعت سے اسرائیلی حکومت سخت چراغ پا ہے۔ اس نے اسے اسرائیل کے دفاع کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کسی بھی طرح کے فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK