• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، اسکول بند

Updated: November 27, 2024, 11:54 AM IST | Agency | Makkah Mukarramah

مکہ مکرمہ اور ارد گرد کے دیگر علاقوں میں ابر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے متعدد شہروں میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

It rained in Makkah. Photo: INN
مکہ مکرمہ میں بارش کی۔ تصویر : آئی این این

مکہ مکرمہ اور ارد گرد کے دیگر علاقوں میں ابر رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے متعدد شہروں میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ مکرمہ سمیت طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ انڈر پاسیز میں بھی پانی بھرگیا۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ بارشوں کے باعث تمام اسکول منگل کے روز بند کردیے گئے تاہم آن لائن کلاسیں ہوئیں۔ دارالحکومت ریاض سمیت قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی محکمۂ موسمیات نے پہلے مملکت کے مختلف شہروں میں منگل کو بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔ سعودی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض و دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سعودی محکمۂ تعلیم نے بارش کے اندیشوں  کو دیکھتے ہوئے مختلف شہروں میں پہلے ہی اسکول بند کر کے آن لائن تدریس کی ہدایت جاری کر دی تھی۔ خیال رہے کہ پیر کو بھی مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK