• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہیمنت سورین کو عبوری ضمانت نہیں ملی، سپریم کورٹ ۲۱؍ مئی کو سماعت کریگی

Updated: May 18, 2024, 10:18 AM IST | Agency | New Delhi

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ منی لانڈرنگ کے کیس میں گزشتہ ۳؍ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔

Hemant Soren. Photo: INN
ہیمنت سورین۔ تصویر : آئی این این

 سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضی پر تعطیلی بنچ۲۱؍ مئی کو سماعت کرے گی۔ سورین مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں گزشتہ ۳؍ماہ سے زیادہ عرصے سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے سابق وزیراعلی کی عرضی پر متعلقہ فریقوں کے مختصر دلائل سننے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو اگلی سماعت سے قبل پیر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ہونیوالے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے پہلے اپنا جواب داخل کرنے کیلئے بنچ کے سامنے اضافی وقت مانگا تھا۔ 
 جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے۱۳؍ مئی کو ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا اور۱۷؍ مئی کو کییس کو لسٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت میں سورین کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے متعدد عرضیوں کے ذریعے اس معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

بنچ نے پہلے اس معاملے کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یا جولائی میں غور کیلئے طے کرنا چاہا تھا، لیکن سبل کی درخواست پر اسے۱۷؍ مئی کیلئے مقرر کیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے تاریخوں کی فہرست کا بھی حوالہ دیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ نے سورین کو ان کی گرفتاری اور کیس میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا، جو کہ جاری عام انتخابات کے دوران سورین کے حقوق کو مبینہ طور پر متاثر کر رہے ہیں۔ اپنی دلیل کی تائید میں سبل نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دی گئی عبوری ضمانت اور۶؍مئی کو ای ڈی کے وکیل کو دی گئی درخواست کی پیشگی کاپی کا حوالہ دیا۔ بنچ کی جانب سے۲۰؍ مئی کو سماعت کرنے کے اشارے پر سبل نے کہا کہ اگر۱۷؍ مئی کو کیس کی سماعت نہیں ہو پاتی ہے تو بہتر ہو گا کہ عدالت اس درخواست کو اسی وقت خارج کر دے کیونکہ تب تک ریاست میں لوک سبھا انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہو جائے گی اور ایک `بڑی ناانصافی کی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سورین کا معاملہ کیجریوال کے عبوری ضمانت کے حکم کے دائرے میں آتا ہے، جس میں انہیں انتخابات کے دوران مہم چلانے کیلئے عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے۳؍مئی کو سورین کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اسکے بعد سابق وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے سورین کو۳۱؍ جنوری۲۰۲۴ء کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے پیش نظر انہوں نے اسی دن جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے ریلیف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK