• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج (یکم جنوری ) سے ہونے والی۱۰؍اہم تبدیلیاں یہ ہیں

Updated: January 01, 2025, 4:22 PM IST | Agency | New Delhi

ان میں ایل پی جی سے لے کر جی ایس ٹی اور یوپی آئی خدمات تک شامل ہیں، کسانوں کیلئے قرض کی حدبھی بڑھےگی، پی ایف پنشن نکالنا آسان ہوگا۔

Commercial gas cylinder prices are subject to change. The official of the gas agency delivering the cylinder. Photo: INN
کمرشیل گیس سلنڈر کے دام میں تبدیلی ممکن ہے۔ سلنڈرپہنچانےوالے گیس ایجنسی کے اہلکار کی۔ تصویر: آئی این این

آج یکم جنوری سےمعیشت و کاروبار کے حوالے سے کئی تبدیلیاں ہوں  گی۔ ان میں ایل پی جی سے لے کر جی ایس ٹی اور یوپی آئی خدمات تک شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں  کہ وہ کون سی تبدیلیاں  ہورہی ہیں جن پر آپ کو توجہ دینی چاہئے۔ خیال رہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو بہت ساری اشیاء کے دام بدلتے ہیں۔ 
(۱)ایل پی جی سلنڈر کی قیمت
 ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو آئل کمپنیاں  ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں  میں  تبدیلی کرتی ہیں۔ اس میں  گھریلو اور کمرشیل دونوں طرح کے سلنڈر شامل ہوتے ہیں۔ اس دوران کمپنیاں  ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھابھی سکتی ہیں اور کم بھی کرسکتی ہیں۔ اندازہ ہے کہ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایسا بھی دیکھا گیا ہےکہ کئی بار کمپنیوں  نے قیمت میں  کوئی تبدیلی نہیں  کی۔ 
(۲) جی ایس ٹی میں  ایم ایف اےلاگو
 یکم جنوری سے جی ایس ٹی سے جڑے قوانین میں  تبدیلی ہوگی۔ اس میں  ملٹی فیکٹر آتھینٹیکیشن (ایم ایف اے) بھی شامل ہیں۔ یہ عمل ان سبھی ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوگا جو جی ایس ٹی فائل کرتے ہیں۔ اس کا مقصد فائلنگ کے عمل کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ 
(۳)ای پی ایف او پنشن کسی بھی بینک سے نکال سکیں گے
 ایسے افراد جو ای پی ایف او کے پنشن یافتگان ہیں، ان کیلئے یکم جنوری سے پنشن کا حصول آسان بنایا جارہا ہے۔ اب ایسے افراد پنشن کی رقم کسی بھی بینک سے نکال سکیں  گے۔ اس کیلئے انہیں کسی بھی اضافی ویریفکیشن کی ضرورت نہیں  ہوگی۔ 
(۴)یوپی آئی ۱۲۳؍ پے پر لمٹ بڑھی
 وہ صارفین جو اسمارٹ فون استعمال نہیں  کرتے ہیں، وہ اپنے بیسک یا فیچر فون سے بھی بینک اکاؤنٹ سے پیسہ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ اس کی لمٹ پہلے ۵؍ہزار روپے تھی۔ یکم جنوری سے اسے بڑھاکر ۱۰؍ ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ اب لوگ زیادہ رقم کا ٹرانزیکشن کرسکیں گے۔ 
(۵)کسانوں  کو زیادہ لون ملے گا
 یکم جنوری سے کسانوں  کو اب بغیر گارنٹی کے دو لاکھ روپے تک کا لون مل سکے گا۔ ریزروبینک نے حال ہی میں اس بارے میں اعلانکیا تھا۔ ریزروبینک نے کہا تھا کہ کسانوں کو دئیے جانے والے لون کی حد کو ۱ء۶۰؍ لاکھ روپے سے بڑھاکر ۲؍ لاکھ روپے کیا جاتا ہے۔ 
(۶)کاروں  کی قیمت میں اضافہ
 یکم جنوری سے کارخریداری مہنگی ہوسکتی ہے۔ کار کمپنیاں  جیسے ماروتی سوزوکی، ہنڈئی، مہندرا، ہونڈا، بی ایم ڈبلیو وغیرہ قیمتیں  بڑھانے پر غور کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یکم جنوری سے کار کی قیمت ۳؍ فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ 
(۷) ایف ڈی کا قانون بھی بدلے گا
 اگر آپ سرمایہ کاری کیلئے فکسڈ ڈپازٹ(ایف ڈی) پر توجہ مرکوز کرتے ہیں  تو یکم جنوری سے اس میں  بھی کچھ تبدیلی ہونے والی ہے۔ ریزرو بینک نے این بی ایف سیز اور ایچ ایف سیز کے لئے ایف ڈی سے متعلقہ قوانین میں  تبدیلی کی ہے۔ یہ تبدیلی ایف ڈی میں جمع رقم کو ’میچوریٹی ‘ سےپہلے نکالنے سے متعلق ہے۔ 
(۸) امیزون پرائم ممبرشپ لمٹ
 امیزون پرائم کی ممبرشپ میں  بھی یکم جنوری سے تبدیلی ہونے جارہی ہے۔ اب ایک پرائم اکاؤنٹ سے صرف ۲؍ ٹی وی پر ہی پرائم ویڈیو دیکھ سکیں  گے۔ اگر اس اکاؤنٹ سے تیسرے ٹی وی پر امیزون ویڈیو دیکھنا چاہیں گے تو اس کیلئے الگ سے سبسکرپشن لینا ہوگا۔ پہلے ایک پرائم اکاؤنٹ سے ۵؍ ڈیوائس(ٹی وی یا اسمارٹ فون) پر ویڈیو دیکھے جاسکتے تھے۔ 
(۹) روپے کریڈٹ کارڈ کا استعمال 
 یکم جنوری سے روپے کریڈٹ کارڈ سے متعلقہ کچھ قانون بھی بدل رہے ہیں۔ این پی سی آئی نے ا سکے لئے گائیڈلائن جاری کی ہے۔ نئے قانون کے تحت ہر روپے کریڈٹ کارڈ صارف ایئر پورٹ پر لاؤنج ایکسیس نہیں  کرپائے گا۔ یہ سہولت کریڈٹ کارڈ سے خرچ ہونے والی رقم کی بنیاد پر ملے گی۔ 
(۱۰) ٹرینوں  کے اوقات میں تبدیلی
 یکم جنوری سے کئی ٹرینوں کے اوقات تبدیل ہوں  گے۔ ان میں  نارتھ سینٹرل ریلوے کی کئی ٹرینیں  شامل ہیں۔ ان میں آگرہ وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت سمیت کل ۱۵؍ ٹرینیں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کووڈ وباء کے وقت جو ٹرینیں  اسپیشل نمبر سے چلائی گئیں، ان کا بھی نمبر بدل دیا جائیگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK