• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہائی کورٹ نے پلاسٹک کے پھولوں کو ماحولیاتی آلودگی کا سبب قرار دیا

Updated: February 14, 2025, 11:31 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

پلاسٹک کے پھولوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نےجہاں شہری انتظامیہ کو اس کی وجہ بیان کرنے کی ہدایت دی وہیں ان پھولوں پر پابندی عائد کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اسے ماحولیاتی آلودگی کا ایک اہم سبب قراردیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پلاسٹک کے پھولوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نےجہاں شہری انتظامیہ کو اس کی وجہ بیان کرنے کی ہدایت دی وہیں ان پھولوں پر پابندی عائد کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اسے ماحولیاتی آلودگی کا ایک اہم سبب قراردیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک آرادھے نے مرکزی حکومت، بی ایم سی اور دیگر شہری انتظامیہ سے سوال کیا کہ’’ آخر کیا وجہ ہے کہ پلاسٹک کے پھولوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ؟اس کے علاوہ اسے ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا اس سے ماحولیاتی اور آبی آلودگی کا خطرہ لاحق نہیں ہے ؟
  پلاسٹک کے پھولوں کو ماحولیات اور آبی آلودگی کا سبب بتانے والی تنظیم ’گروور فلور کاؤنسل آف انڈیا‘کا کہناتھا کہ سو مائیکرون سے کم موٹائی والی پلاسٹک کا نہ صرف استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے بلکہ اس سے کم موٹائی میں بننے والی اشیاء کی خرید و فروخت اور اس کے بنانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ پلاسٹک کے پھولوں کی موٹائی ۳۰؍ مائیکرون سے زیادہ نہیں ہوتی اور جب یہ طے شدہ مائیکرون سے کم ہے تو اسے بنانے اور ا س کی خرید و فروخت کی اجازت کیونکردی جاتی ہے۔ اس نے کورٹ سے یہ بھی کہا کہ پلاسٹک کے پھولوں کو ری سائیکل کرنے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
  مرکزی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں حلف نامہ داخل کرکے یہ دلیل پیش کی گئی تھی کہ اس سے نہ تو ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے اورنہ ہی اس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ زیادہ استعمال نہیں ہوتے ہیں اس لئے اس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ اس پر کورٹ نے دونوں فریق کو اس ضمن میں دوبارہ حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK