• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہماچل پردیش لینڈ سلائیڈ: ۲؍ افراد کی لاشیں برآمد، ۲۰۰؍ سے زائد سڑکیں بلاک

Updated: August 23, 2023, 4:24 PM IST | New Delhi

۲؍ اموات سمیت شملہ میں اب تک بارش سے متعلقہ معاملات میں مرنے والوں کی تعداد ۲۶؍ ہو گئی ہیں، ۵۳۰؍ سڑکیں اب بھی بند ہیں، محکمہ موسمیات نے ریاست کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے اور شملہ کے ۹؍ اضلاع کیلئے سیلاب کی پیشین گوئی کی ہے

Roads blocked in Shimla due to debris. Photo: PTI
شملہ میں ملبے کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

رات بھر جاری مسلسل بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں دوبارہ لینڈ سلائیڈ کا حادثہ پیش آیا ہےجس کی وجہ سے ۲؍ افراد کی موت ہو گئی ہے اور ۲۰۰؍سے زائد سڑکیں بلاک کی گئی ہیں اور کچھ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس ضمن میں شملہ پولیس کے سپریٹنڈینٹ سنجیو کمار گاندھی نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت جھالو اور اس کی بیوی راجکماری کے طور پر کی گئی ہے جن کی لاشیں شملہ کے ضلع بالدیان علاقے سےمیں ان کے عارضی گھروں سے برآمد کی گئی ہیں۔پولیس افسران نےرہائشی افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔واضح رہے کہ ان ۲؍ اموات سے شملہ میںپچھلے ۱۰؍ دنوں میں بارش سے متعلقہ معاملات میں مرنے والوں کی تعداد ۲۶؍ ہو گئی ہےجن میں سے ۱۷؍ امواتیں شملہ کے سمر ہل علاقے میں لینڈ سلائیڈ کےسبب ہوئی تھیں ۔ ۵؍ اموات فاگلی اور ۲؍ اموات کرشنا نگر میں ہوئی تھیں۔ 
ٰیاد رہے کہ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سولن میں بھی متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سولن کے ڈپٹی کمیشنر منموہن شرما نے کہا کہ ضلع کےشاکال گاؤںمیں کئی گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے سبب سبتھ علاقے میں بھی کئی گھروںاورگاڑیوںکو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں ۔شملہ کے ٹاؤن میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ درخت گرنے کی وجہ سے سڑکیں جام ہو گئی ہیں۔ 
ریاست میں اب تک ۲۰۰؍ سے زائد سڑکیں بلاک ہیں اور ۵۳۰؍ سڑکوں کو بندرکھاگیا ہے ۔شملہ اور چندی گڑھ کو آپس میں جوڑنےوالے شملہ۔ کالکا نیشنل ہائی وے ۵؍ جسے چکی موڑ پر دوبارہ بلاک کیا گیا تھا اب گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے شملہ کے ۹؍ ضلعوں کے لئے سیلاب کی پیشین گوئی کی ہے اور ریاست کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK