• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہنڈن برگ نے ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کو نشانہ بنایا

Updated: March 25, 2023, 3:20 PM IST | New York

ان کے ’بلاک اِنک‘ کی قلعی کھولی، ڈورسی کے شیئرس میں زبردست گراوٹ

Jack Dorsey
جیک ڈورسی

 شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ کو آسمان سے زمین پر پٹخنے کے بعد  اب اپنی نئی رپورٹ میں ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کی کمپنی کو نشانہ بنایا ہے۔ہنڈن برگ ریسرچ نے تازہ دھماکہ جیک ڈورسی کی قیادت والے ’بلاک اِنک‘  کے تعلق سے کیاہے۔ اس رپورٹ میں ہنڈن برگ کا کہنا ہے کہ اس نے جیک ڈورسی کی قیادت والی پیمنٹ کمپنی کے شیئرس کو شارٹ کیا ہے جس میں کچھ اہم جانکاریاں سامنے آئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جیک ڈورسی ٹویٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر رہ چکے ہیں۔
  ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں جانکاری دی ہے کہ کمپنی نے یوزر کاؤنٹ کو بڑھا کر دکھایا اور کسٹمر بنانے پر آئے خرچ کو گھٹا کر دکھایا ہے۔  ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مارکیٹ میں بلاک اِنک کے شیئر میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  دن بھر کی ٹریڈنگ میں  اس کے شیئرس میں ۳۰؍ فیصد تک گراوٹ آگئی تھی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سال کی تحقیقات میں اس نے اخذ کیا کہ بلاک اِنک کمپنی نے منظم طریقے سے اُس ڈیموگرافکس کا فائدہ اٹھایا ہے جس کی مدد کرنے کا وہ دعویٰ کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بلاک اِنک کے بزنس کے پیچھے کوئی جادو نہیں ہے بلکہ  صارفین اور حکومت کے خلاف فریب دہی کا ارادہ ہے۔ ساتھ ہی ریگولیشن سے بچنے، پریڈیٹری قرض کے ڈریس اَپ، انقلابی ٹیکنالوجی، سرمایہ کاروں کو ورغلاکر اور میٹرکس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اس نے بلاک اِنک کے ملازمین، پارٹنرس اور صنعتی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔   ہنڈن برگ نے یہ بھی بتایا کہ اس  نے ریگولیٹری اور مقدمہ بازی کے ریکارڈ کا بھی تجزیہ کیا ہے اور اس کے علاوہ ایف او آئی اے اور گزارشات والے پبلک ریکارڈ کا مطالعہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ جیک ڈورسی نے ۵؍بلین ڈالر کا سامراج کھڑا کر لیا ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے الزام عائد کیا کہ ڈورسی اور کمپنی کے ٹاپ ایگزیکٹیو نے ایک ارب ڈالر کے شیئر فروخت کر ڈالے ہیں اس کی وجہ سے لاکھوں شیئر ہولڈرس کے مفادات کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے کہ اسی سال جنوری میںہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ کے شیئرس کو شارٹ کیا تھا۔ ریسرچ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر اسٹاکس میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں گروپ پر کافی بقایہ قرض کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر بازار میں لسٹیڈ اسٹاکس میں زبردست گراوٹ آئی  تھی۔ ہنڈن برگ  رپورٹ جاری ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج پر لسٹیڈ اڈانی گروپ کے سبھی ۱۰؍ شیئرس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن ۷؍ لاکھ کروڑ روپے سے زائد گھٹ گیا تھا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK