• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریاستی بورڈ میں پہلی جماعت سے ہندی لازمی کی جاسکتی ہے

Updated: October 21, 2024, 3:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فی الحال زیادہ تر دیگر میڈیم اسکولوں میں تیسری جماعت سے ہندی متعارف کرائی جاتی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مہاراشٹر کےاسکولوں میں پہلی جماعت سے مراٹھی لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب تعلیمی نصاب کے تعلق سے فیصلہ کرنے والی کمیٹی نے پہلی جماعت سے ہندی سیکھنا بھی لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ تاہم بہت سے اساتذہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ نصاب کے حساب سے زیادہ تر غیر ہندی اسکولوں میں طلبہ کو تیسری جماعت سے ہندی زبان متعارف کرائی جاتی ہے۔ 
 نصاب میں تبدیلیوں کی اجازت دینے والی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعہ منظور شدہ ’دی اسٹیٹ کَری کلم فریم ورک۔ اسکول ایجوکیشن‘ (ایس سی ایف۔ ایس ای) نے مراٹھی کے ساتھ پہلی جماعت سے ہندی زبان لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ 
 اس تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک پرنسپل نے کہا کہ اگر ’نیشنل ایجوکیشن پالیسی‘ (این ای پی) طلبہ میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت، سیکھنے کے تجرباتی طریقوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تو کسی زبان کو لازمی قرار دینے سے یہ اہداف حاصل نہیں کئے جاسکیں گے۔ ان کے مطابق ابھی بہت سے اسکول اپنے طلبہ کو ساتویں جماعت تک ہندی پڑھاتے ہیں اور پھر آٹھویں جماعت سے طلبہ کو ہندی یا سنسکرت میں سے کوئی ایک زبان منتخب کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ 
 ایک دیگر پرنسپل نے کہا کہ موجودہ وقت میں مراٹھی جماعت پہلی سے اور ہندی تیسری جماعت سے پڑھائی جاتی ہے۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ طلبہ ۲؍ برس تک مراٹھی سیکھنے کے بعد اسے کچھ حد تک سمجھنے لگتے ہیں۔ کچھ اساتذہ کا ماننا ہے کہ بادی النظر میں یہ دونوں زبانیں ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں اس لئے چھوٹے بچوں کو ایک ساتھ ان دونوں زبانوں کو سیکھنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔ البتہ اکثر و بیشتر اساتذہ ہندی کو لازمی کئے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ تاہم ’ایس سی ایف۔ ایس ای‘ اسٹیٹ بورڈ میں سی بی ایس ای بورڈ کے نصاب کو شامل کرنے کا خواہاں ہے اور اس میں ہندی پہلی جماعت سے پڑھائی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK