• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولہاپور میں تاریخی اہمیت کا حامل کیشورائو بھوسلے آڈیٹوریم جل کر راکھ

Updated: August 10, 2024, 11:21 AM IST | Agency | Kolhapur

اسٹیج سے لے کر کرسیوں تک کوئی چیز باقی نہ رہی، وزیراعلیٰ کی جانب سے۱۰؍ کروڑ کی اعانت کا اعلان، فنکاروں کی طرف سے اظہار افسوس۔

Kokishu Rao Bhosle Auditorium on fire. Photo: Agency
آگ میں جلتا کوکیشو رائو بھوسلے آڈیٹوریم۔ تصویر: ایجنسی

کولہاپور شہر کا تاریخی کیشو بھوسلے تھیٹر جل کر خاک ہو گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعرات کی رات شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک روپ اختیار کر لیا اور تھیٹر کی ہر چیز جل گئی۔  وزیر حسن مشرف نے جائے حادثے کا دورہ کیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے ۱۰؍ کروڑ کی مالی اعانت کا اعلان کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ کولہاپور کا کیشو بھوسلے تھیٹر ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا قیام چھترپتی شاہو مہاراج کے ہاتھو عمل میں آیا تھا۔ اس تھیٹر نے ڈرامہ کی دنیا کو کئی فنکار دیئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کولہاپور کے بیشتر فنکاروں کا یہاں سے جذباتی رشتہ ہے۔ جمعرات کی رات ساڑھے ۹؍ بجے شارٹ سرکٹ کے سبب تھیٹر کے پچھلے حصے میں آگ لگ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی زبردست تھی کہ کچھ ہی دیر میں تھیٹر کی بالکنی زمین بوس ہو گئی۔ اسٹیج اور کرسیاں سب کچھ جل کر خاک ہو گیا۔ یہ خبر پھیلتے ہی مختلف فنکار تھیٹر کا حال معلوم کرنے خاص باغ پہنچے۔ 
ریاستی وزیر اور کولہاپور سے رکن اسمبلی حسن مشرف نے جائے حادثہ پہنچ کر جلے ہوئے تھیٹر کا معائنہ کیا۔ دوپہر بعد چھترپتی شاہو مہاراج بھی وہاں پہنچے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور تھیٹر کی از سر نو تعمیر کیلئے ۱۰؍ کروڑ روپے کی اعانت کا اعلان کیا۔
مراٹھی کے مشہور  اداکار بھرت جادھو نے ٹویٹ کے ذریعے اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں اسے  دل کو چبھنے والا حادثہ قرار دیا ہے۔ ان کے ٹویٹ پر اداکار پریہ درشن جادھو، اداکارہ روجوتادیشمکھ، پراجکتا دیشمکھ اور سونالی پاٹل وغیرہ نے بھی ان کی تائید کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK