• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹھاکرلی فلائی اوور کی تعمیر میں حائل۶۰؍خاندانوں کو متبادل مکانات کیلئے لاٹری کا انعقاد

Updated: January 31, 2025, 11:55 AM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

کئی برسوں سے التواء کا شکارٹھاکرلی فلائی اوور کے نامکمل کام کو بالآخر مکمل کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

Lottery is being conducted for allotment of alternative houses. Photo: INN
متبادل مکانات کے الاٹمنٹ کیلئے لاٹری نکالی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

کئی برسوں سے التواء کا شکارٹھاکرلی فلائی اوور کے نامکمل کام کو بالآخر مکمل کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن ( کے ڈی ایم سی )نے فلائی اوور کی تعمیر میں حائل ہونے والے مکان مالکوں کو متبادل مکانات کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ اس فلائی اوور کے تعمیر ہونے سے ڈومبیولی مغرب سے ٹھاکرلی تک پہنچنے میں کافی آسانی ہوجائے گی اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ 
 جمعرات کی دوپہر آچاریہ اترے رنگ مندر میں محکمہ پراپرٹی کے ڈپٹی میونسپل کمشنر رمیش میسال نے ٹھاکرلی فلائی اوور پروجیکٹ سے متاثر ہونے والے ۶۰ ؍خاندانوں کو متبادل مکانات کی چابیاں تقسیم کیں۔ ٹھاکرلی فلائی اوور کی وجہ سے بے گھر ہونے والےمکینوں کی رہائش کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ ہی بریج کی توسیع کا راستہ بھی صاف ہوگیا ہے۔ 
 عیاں رہے کہ تقریباً ۵ ؍سال سے ڈومبیولی اور ٹھاکرلی کے درمیان ریلوے ٹریک کے متوازی تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا کام ٹھاکرلی ریلوے اسٹیشن کے پاس روک دیا گیا تھا کیونکہ آگے رہائشی چالیاں اس کام میں حائل ہورہی تھیں۔ اس ضمن میں برسوں سے شہری انتظامیہ اور متاثرین کے درمیان گفت و شنید جاری تھی۔ کے ڈی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے۶۰ ؍خاندانوں کو متبادل مکانات دینے کا وعدہ کیا اور اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے قرعہ اندازی کے ذریعہ متاثرین میں مکانات کی چابیاں تقسیم کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK