Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

جلگاؤں کے زین آباد پنجاری محلے میں تلوار بردارشخص کی غنڈہ گردی

Updated: March 17, 2025, 11:14 AM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

جلگاؤں کے زین آباد پنجاری محلے میں تلوار بردارشخص کی غنڈہ گردی،مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ،معاملہ درج ،فوری گرفتاری عمل میں آئی۔

The cracked mosque`s matka. Photo: INN
مسجد کا پھوٹا ہوا مٹکا۔ تصویر: آئی این این

شہر کے زین آباد پنجاری محلے میںاتوار کو ایک مسلح شخص نے  مقامی مسلمانوں کو ڈرایا  دھمکایا   اور یہاں کی قدیم مکہ مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس تشویش ناک معاملہ کی شکایت ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
معاملے کی تفصیل یوں ہے کہ یہاں اتوار کو صبح گیارہ تا سواگیارہ بجے کے درمیان  پروین کولی نامی شخص  ہاتھوں میں تلوار لئے  آیا ۔ اس نے الزام لگایا کہ اسکے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والا مکہ مسجد میں چھپا ہے۔ یہ کہہ کر وہ مسجد میں زبردستی گھسااور اس نے توڑ پھوڑ کی۔ اتنا ہی نہیں  اتنا ہی نہیں آس پاس رہنے والے اقلیتی طبقہ کے افرادکے گھروں کے باہر موجود سامان کو بھی اس نے نقصان پہنچایا  اور گالی گلوچ کی ۔اس معاملے میں جلگائوں شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن میں  رئیس رشید پنجاری کی شکایت پر پروین رمیش کولی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اُسکی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
 ایف آئی آر کے مطابق   پروین رمیش کولی جو والمک نگر پنجاری محلے کا ہی رہنے والا ہے، ہاتھوں میں تلوار لئے  پنجاری محلے میں پہنچا۔یہاں پہلے اس نے  چیخ پکار مچائی اور گالی گلوچ کی ۔پہلے اس نے مسجد کے  قریب رہنے والے مسلم افراد کے گھروں کے باہر موجود پانی کی ٹانکیوں کو تلوار سے نقصان پہنچایا ۔ اس نے دعویٰ کیاکوئی شخص جو گلی سے گزرا اُس نے میرے لڑکے سے پیسے مانگے ، اور اسے  اغوا کرنے کی کوشش کی اور وہ اب  مسجد میں چُھپ گیا ہے۔یہ کہہ کر کولی عبادت گاہ  میں گھسا  اور یہاں موجود  مٹکے کو اس نے پھوڑ دیا۔ شکایت گزار رئیس پنجاری کا کہنا ہے کہ اُس نے پروین کوعبادت گاہ میں گھسنے سے روکا اور خودمسجد  میں جاکر چیک کیا وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ منع کرنے کے باوجود کولی نے زبردستی مسجد میں گھس کر توڑپھوڑ مچائی ۔اس معاملے میں جلگائوں کے شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن میں رئیس رشید پنجاری نےجو شکایت درج کروائی ہے، اس میں  پروین کولی کے متعلق یہ بات بھی کہی ہے کہ کولی نے چار پانچ سال پہلے ایک امام کے ساتھ مار پیٹ کی تھی اور پنجاری محلے میں رہنے والے مسلمانوں سے ہمیشہ حجت تکرار کر تا رہتا ہے۔
 اس معاملے میں جلگائوں کے سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے ڈی  وائے  ایس پی سندیپ گاوت سے فون پر بات کی اور  مطالبہ کیا کہ زین آباد میں پہلے مسلم کثیر تعداد میں آباد تھے لیکن اب یہاں پر چند ہی گھر مسلمانوں کے رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس مسجد کو پولیس تحفظ فراہم کیا جائے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK