Inquilab Logo

ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کو تبدیلی کی امید

Updated: January 14, 2022, 11:13 AM IST | Agency | Lucknow

پہلے مرحلے کیلئے اتحاد کی پہلی فہرست منظر عام پر ، ۲۹؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ، سماجوادی پارٹی نے اپنی فہرست ٹویٹر پر اس تبصرہ کے ساتھ جاری کی :’’ سماجوادی پارٹی راشٹر لو ک دل کا گٹھ بند ھن، اتر پردیش میںلائے گا پریورتن ‘‘

SP chief Akhilesh Yadav and RLD chief Jayant Sinha.Picture:INN
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی سربراہ جینت سنہا۔ تصویر: آئی این این

 اترپردیش میں تبدیلی کی امید کے ساتھ سماج وادی پارٹی( ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)اتحاد نے ا پنے مشترکہ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس کے تحت   دونو ں جماعتوں نے ریاست   کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے مغربی اترپردیش کے  ۲۹؍اسمبلی حلقوں کےامیدواروں کا اعلان کردیا ہے  ۔  دونو ں جماعتیں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔   یادرہے کہ پہلے مرحلے کے تحت مغربی یوپی کی۱۱؍اضلاع کی۵۸؍سیٹوں پر۱۰؍فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان سیٹوں کے لئے آج ( جمہ کو) نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔تاریخ قریب آتا دیکھ سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔
    ایس پی  آر ایل ڈی اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی فہرست میں۲۰؍امیدوار آر ایل ڈی کے ہیں جبکہ ۹؍امیدوار ایس پی کے ہیں۔جاری کی گئی لسٹ کے مطابق کیرانہ سے ناہید حسن( ایس پی)،شاملی سے پرسن چودھری( آر ایل ڈی)،چرتھاول سے پنکج ملک( ایس پی)،پرقاضی سے  انل کمار( آر ایل ڈی)، کھتولی سے راج پال سنگھ سینی( آر ایل ڈی)، نہٹور سے منشی رام( آر ایل ڈی)،کٹھور سے شاہد منظور(ایس پی)،میرٹھ سے رفیق انصاری(ایس پی)، باغپت سے احمد حمید(آر ایل ڈی)،لونی سے مدن بھیا(آر ایل ڈی)،صاحب آباد  سے امر پال شرما(ایس پی) کے نام شامل ہیں۔اسی طرح سے مودی نگر سے سریش شرما( آر ایل ڈی)، دھولانا سے  اسلم چودھری(ایس پی)،ہاپوڑ سے گج راج سنگھ(آر ایل ڈی)،جیور سے  اوتار سنگھ بھڑانا(آر ایل ڈی)، بلند شہر سے حاجی یونس(آر ایل ڈی)،سیانہ سے دلنواز خان(آر ایل ڈی)،خیر سے بھگوتی پرساد سوریہ ونشی(آرایل ڈی)، کول سے سلمان سعید(ایس پی)، علی گڑھ سے ظفر عالم(ایس پی)،سعدآباد سے پردیپ چودھری (آرایل ڈی) چھاتہ سے تیج پال سنگھ(آر ایل ڈی) گوردھن سے پریتم سنگھ(آر ایل ڈی)،بلدیو سے ببیتا دیو(آر ایل ڈی)،آگرہ کینٹ سےکنور سنگھ وکیل(ایس پی)، آگرہ دیہات  سے مہیش کمار جاٹو(آر ایل ڈی)، فتح پور سیکری سے برجیش  چاہر (آر ایل ڈی)،خیر گڑھ سے روتان سنگھ (آر ایل ڈی)اور باہ سے مدھوسودن شرما (ایس پی) سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔سماجوادی پارٹی نے اتحاد کی پہلی فہرست اس تبصرہ کے ساتھ ٹویٹ کی  :’’ سماجوادی پارٹی راشٹر لو ک دل کا گٹھ بند ھن، اتر پردیش میںلائے گا پریورتن ۔‘‘  آر ایل ڈی نے ٹویٹ کیا :’’  یو ا ، کسان کے وکا س کا منتر، آر ہےہیں اکھلیش اور جینت ۔ ‘‘
  آر یل ڈی سربراہ جینت سنہا  نے اپنے ٹویٹ میں لکھا :’’   مجھے  امید ہے کہ اتحاد کے تمام کارکن مل کر ان امیدوارو ںکی کامیابی کیلئے پوری ایما نداری سے محنت کریں گے۔ (یاد رکھئے) ایک ایک ایم ا یل اے سے بنے گی آپ کی ودھان سبھا (اور)آ پ کی سرکار ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK