• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئے سال میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا؟

Updated: January 04, 2025, 1:33 PM IST | Agency | New York

۲۰۲۴ء اپنے دامن میں تمام تر رعنائیاں اور تلخ یادیں سمیٹے گزر گیا اور ۲۰۲۵ءکا آغاز ہو چکا ہے، بہت سے لوگوں کو اس بات کا تجسس ہے کہ نئے سال میں کتنے چاند یا سورج گرہن ہوں گے۔ 

Picture: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء اپنے دامن میں تمام تر رعنائیاں اور تلخ یادیں سمیٹے گزر گیا اور ۲۰۲۵ءکا آغاز ہو چکا ہے، بہت سے لوگوں کو اس بات کا تجسس ہے کہ نئے سال میں کتنے چاند یا سورج گرہن ہوں گے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق۲۰۲۵ء میں ۲؍ سورج اور ۲؍ چاند گرہن ہوں گے، سال کا پہلا سورج گرہن ۲۹؍ مارچ کو ہوگا ۔ دوسرا سورج گرہن۲۱؍ سے۲۲؍ ستمبر کو ہوگا ۔ اس کے علاوہ پہلا چاند گرہن ۱۴؍ مارچ کو ہوگا۔ دوسرا جزوی چاند گرہن ۷؍ اور۸؍ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔ یہ چاند گرہن رات۸؍ بجکر۲۸؍ منٹ پر شروع ہوگا اور ایک بجکر ۵۵؍ منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ یہ چاند گرہن یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔ 
سورج گرہن کب ہوتا ہے؟:زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا۔ 
 چاند کا زمین سے جتنی مسافت کا راستہ ہے اُس سے۴۰۰؍ گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس لئے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں دیکھا جاسکے۔ 
چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟:چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے۔ چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے۔ 
 ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے، اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK