• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایچ ایس سی اور ایس ایس سی کے بورڈ امتحانات کے ٹائم ٹیبل جاری

Updated: November 27, 2024, 2:00 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن(ایم ایس بی ایس ایچ ای)کی جانب سے فروری/ مارچ۲۰۲۵ءمیں منعقد کئے جانےوالے دسویں(سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ۔ایس  ایس سی ) اور بارہویں ( ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ ۔ایچ ایس سی) کے تحریری اور پریکٹیکل بورڈ  امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن(ایم ایس بی ایس ایچ ای)کی جانب سے فروری/ مارچ۲۰۲۵ءمیں منعقد کئے جانےوالے دسویں(سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ۔ایس  ایس سی ) اور بارہویں ( ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ ۔ایچ ایس سی) کے تحریری اور پریکٹیکل بورڈ  امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحان کا ٹائم ٹیبل بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.mahahsscboard.in پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کی ویب سائٹ پر ٹائم ٹیبل صرف معلومات کیلئے ہے۔ امتحان سے پہلے سیکنڈری اسکول/ہائر سیکنڈری اسکول/جونیئر کالج کی طرف سے پرنٹ شدہ شکل میں جاری کردہ ٹائم ٹیبل حتمی ہوگا۔ ریاستی بورڈ کے ذریعہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دوسری ویب سائٹ یا دوسرے سسٹم پر چھپے ہوئی ٹائم ٹیبل کے ساتھ ساتھ وہاٹس ایپ یا اس سے ملتی جلتی چیزوں پر اعتماد نہ کریں۔
  ممبئی ڈویژنل سیکریٹری جیوتسنا شندے پوار کے مطابق بورڈ کے سیکریٹری دیوی داس کلال نے مطلع کیا ہے کہ ایچ ایس سی  امتحان (جنرل، بائی فوکل  اور بزنس کورسز کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنرل نالج کے مضامین کے آن لائن امتحان) منگل ۱۱؍فروری سے منگل  ۱۸؍مارچ ۲۰۲۵تک منعقد ہوں گے۔ لہٰذا  پریکٹیکل، زبانی اور اندرونی تشخیص کے ساتھ ساتھ این ایس کیو ایف کے تحت پروفیشنل کورس کا پریکٹیکل امتحان جمعہ ۲۴؍جنوری سے پیر۱۰؍ فروری ۲۰۲۵ء تک منعقد کیا جائے گا۔
 ایس ایس سی امتحان جمعہ ۲۱؍ فروری  سے پیر ۱۷؍مارچ ۲۰۲۵ءتک منعقد کیا جائے گا۔ لہٰذا، پریکٹیکل، زبانی امتحان اور داخلی تشخیصی امتحان پیر۳؍ فروری سے جمعرات۲۰؍ فروری تک منعقد ہو گا۔بورڈ امتحانات ۹؍ڈویژنل بورڈز یعنی ممبئی، پونے، ناگپور، اورنگ آباد(چھترپتی سمبھاجی نگر)، کولہاپور، امراؤتی، ناسک، لاتور اور کوکن میں منعقد کئے  جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK