• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شیئر بازار میں زبردست اچھال، سینسیکس اورنفٹی نئی بلندی پرپہنچے

Updated: May 24, 2024, 9:57 AM IST | Agency | Mumbai

عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر انتخابی نتائج کے پیش نظر ہمہ گیر خریداری کارجحان دیکھا گیا، سینسیکس نے ریکارڈ ۷۵۴۹۶؍پوائنٹس اورنفٹی ۲۲۹۹۱؍پوائنٹس کی سطح کو چھوا۔

Investors understanding the current behavior of the share market from statistics. Photo: INN
شیئر بازارکے حال چال کو اعدادوشمار سے سمجھتے ہوئے سرمایہ کار۔ تصویر : آئی این این

عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کی امید میں ہمہ گیر خریداری کی بدولت شیئربازار جمعرات کو نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس ۱۱۹۶ء۹۸؍ پوائنٹس یعنی۱ء۶۱؍ فیصد کی چھلانگ لگا کر۷۵؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد ۷۵۴۱۸ء۰۴؍ پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی ۳۶۹ء۸۵؍ پوائنٹس یعنی۱ء۶۴؍ فیصد اضافے کے ساتھ۲۲۹۶۷ء۶۵؍پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی آئی ٹی: ۸؍ ہزار طلبہ اب بھی ملازمت سے محروم، آر ٹی آئی میں انکشاف

بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ۰ء۵۸ فیصد بڑھ کر۴۳۴۱۹ء۹۳؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا اور اسمال کیپ۰ء۲۷؍ فیصد مضبوط ہوکر۴۸۰۹۱ء۴۳؍ پوائنٹس ہوگیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر۳۹۴۵؍ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے۱۸۱۸؍ خریدے گئے جبکہ۲۰۰۸؍ میں فروخت ہوئی جبکہ۱۱۹؍ کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی۴۴؍ کمپنیاں سبز رنگ میں رہیں جبکہ باقی ۶؍ کمپنیاں سرخ رنگ میں رہیں۔ مضبوط خریداری کی وجہ سے بی ایس ای کے۱۸؍گروپس میں اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں سی ڈی۱ء۱۹، انرجی۰ء۹۶، فائنانشیل سروسیز۱ء۶۴، انڈسٹریز۱ء۱۸، ٹیلی کام۱ء۵۶، آٹو۲ء۲۸، بینکنگ ۱ء۹۸، کیپیٹل گڈس۲ء۱۳، کنزیومر ڈیوریبلز ۱ء۳۲، آئل اینڈ گیس ۱ء۱۳، ریئلٹی۱ء۰۸، ٹیک ۱ء۴۲؍ اور سروسیز گروپ کے شیئر میں ۱ء۰۸؍ فیصد اچھال آیا۔ بین الاقوامی سطح پر ملے جلے رجحانات رہے۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۰۱، جرمنی کا ڈیکس۰ء۲۰؍ اور جاپان کا نکئی۱ء۲۶؍ فیصد مضبوط رہا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۱ء۷۰؍ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ۱ء۳۳؍ فیصد گر گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK