• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جبالیہ کیمپ سے سیکڑوں افراد گرفتار، قیدیوں کے ساتھ صہیونی فوج کی نازیبا حرکت

Updated: October 27, 2024, 10:12 AM IST | Gaza

اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے درجنوں شہریوں کو اسپتال سے گرفتار کرلیا اور ان کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ اسکے بعد ان سب فلسطینیوں کواسپتال کے گرد ا یک بڑے چوک میں اکٹھا کیا اور پھر ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا واضح نہ ہوسکا۔

Another chapter of Zionist atrocities. Photo: INN.
صہیونی مظالم کا ایک اور باب۔ تصویر: آئی این این۔

فلسطینی شہر غزہ کے جبالیہ کیمپ میں تقریباً دو ہفتوں کے محاصرے اور بمباری کے بعد اسرائیلی افواج نے کمال عدوان اسپتال پر دھاوا بول دیااور ایمبولینس اور طبی ٹیموں کو وہاں سے جانے اور مریضوں کو نکالنے پر مجبور کردیا گیا۔ اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج نے درجنوں شہریوں کو اسپتال سے گرفتار کرلیا اور ان کو کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ اسکے بعد ان سب فلسطینیوں کواسپتال کے گرد ا یک بڑے چوک میں اکٹھا کیا اور پھر ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا واضح نہ ہوسکا۔ 
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈنہم نے تصدیق کی ہے کہ تنظیم کا اسپتال کے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں متنبہ کیا ہے کہ یہ پیش رفت انتہائی تشویشناک ہے۔ اسپتال میں مریضوں کی خدمت کی جا رہی ہے اوراسپتال میں تحفظ کیلئے بھی لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے برہنہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کمال عدوان اسپتال کے پڑوس میں ایک آپریشن شروع کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس آپریشن سے پہلے کے ہفتوں میں اس نے مریضوں کو نکلنے میں سہولت فراہم کی تھی۔ گرفتاری کے یہ مناظر گزشتہ چند دنوں سے دہرائے گئے ہیں۔ اسرائیلی فورس کی جانب سے محاصرہ کرنے اور خوراک کے داخلے پر پابندی کے بعد علاقے سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی فورس مسلسل لوگوں کو گھروں کو چھوڑ کر علاقے سے نکل جانے کیلئےکہہ رہی ہیں۔ اسرائیلی فورس کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیہ سے لوگوں کو انخلا پر مجبور کیا جارہااسرائیلی فورس کی جانب سے شمالی غزہ میں جبالیہ سے لوگوں کو انخلا پر مجبور کیا جارہافلسطینی شہری دفاع کے مطابق ۶؍ اکتوبر سے اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی پر ایک نیا حملہ شروع کر رکھا ہے۔ اس نئی جارحیت میں چند ہی دنوں میں تقریباً ۸۰۰؍ افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا بھوک اور محاصرے کے ذریعے شمالی غزہ کے مکینوں کو زبردستی علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی انتباہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK