• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے سنگ ِبنیاد کیخلاف آج بھوک ہڑتال

Updated: September 11, 2024, 10:53 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کل احتجاج کی تیاری، ’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن‘ کی جانب سے اعلان ،کہا: اس میں اراکین پارلیمان ورشا گائیکواڑ اور انل دیسائی بھی شریک ہوں گے۔

The participants of the meeting held at the office of NCP (Sharda Pawar) were discussing. Photo: Inquilab
این سی پی (شردپوار) کےدفتر میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

 اڈانی گروپ کے تحت دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ لمیٹڈ(ڈی آر پی پی ایل) کی جانب سے ۱۲؍ستمبر کو صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے آر پی ایف میدان ، ماٹونگا لیبرکیمپ میں تعمیراتی کاموں کا سنگ ِ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کے خلاف ’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ آندولن‘ کی جانب سے لیبر کیمپ میں ایرانی ہوٹل کے پاس بدھ   (آج) کو یکروزہ بھوک ہڑتال اورجمعرات (کل) کی صبح ۱۰؍بجے سے سنگ ِ بنیاد کے خلاف گراؤنڈ کے باہرزبردست احتجاج کی تیاری کی گئی ہے۔ اس کا فیصلہ این سی پی (شردپوار) کے دفتر میں کی جانے والی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھوک ہڑتال کرنے والوں کا ساتھ دینے اور ان کی حمایت کرنے کیلئے دونوں اراکین پارلیمان ورشا گائیکواڑ اورانل دیسائی بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ احتجاج بھی ورشا گائیکواڑ ہی کی سربراہی میںکیاجائے گا۔ 
 اس تعلق سے کامریڈ نصیر الحق نےنمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’آندولن کے ذمہ داران اس پر حیرت زدہ ہیں کہ ابھی ری ڈیولپمنٹ کیلئے پلان واضح نہیں کیا گیا اور دھاراوی واسیوں کے مطالبات منظورکرنے پرکوئی یقین دہانی بھی نہیں  کرائی گئی، اس سےقبل ہی عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے کس بنیاد پر اور کس طرح آغاز کیا جارہا ہے؟ اس لئے یہ دھوکہ ہے اورکسی صورت دھاراوی واسیوں کوقبول نہیں ہے۔ اسی سبب یہ احتجاج اوربھوک ہڑتال کی جائے گی۔‘‘
 سابق رکن اسمبلی بابو راؤ مانے  نے کہاکہ ’’اب تک جو مطالبات کئے گئے ہیں،ان پرکوئی توجہ نہیں دی گئی ہے اوراب سروے کے بعد بلڈنگیں بنانے کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ پہلے ایک ایک دھاراوی واسی کواس کاحق دیا جائے اور سبھی کو قانونی (پاتر) کیا جائے، اس کے بغیر کچھ بھی منظورنہیں ہے۔‘‘ایڈوکیٹ راجو کورڈے نے کہا کہ’’میٹنگ میںجو دو نکات طے کئے گئے ہیں، اس پر عمل کیا جائے گااورسنگ ِ بنیاد کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔ اندھیرے میں رکھ کر دھاراوی واسیوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے  دی جائے گی۔ ہم سب ایک ہیں اور ایک ہوکرآگے بڑھیں گے۔ لڑیں گے اور جیتیں گے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK