• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرایا، بڑے پیمانے پر تباہی، بجلی سپلائی نظام ٹھپ

Updated: October 11, 2024, 1:31 PM IST | Agency | Washington/Florida

امریکی صوبے میں ہوائی خدمات بھی ٹھپ، ہزاروں پروازیں منسوخ،تند ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش،کئی علاقے زیرآب۔

Many villages and towns in Florida have been flooded due to the torrential rain caused by the storm. Photo: INN
طوفان کے سبب ہونیوالی موسلادھار بارش کے سبب فلوریڈا کے کئی گاؤں اور شہرزیر آب آگئے ہیں۔ تصویر : آئی این این

امریکہ کی فلوریڈا ریاست میں  سمندری طوفان ’ملٹن‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ طوفان کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا میں  گردش میں  ہیں، جن میں  بے قابو بھنور اپنی زد میں  آنے والی ہر شئے کو تنکے کی طرح اڑارہا ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے کہا کہ سمندری طوفان ملٹن نے کیٹیگری۳؍ کے سمندری طوفان کے طور پر وسطی فلوریڈا میں دستک دی ہے۔ این ایچ سی نے بدھ کی رات کہا کہ ’’ایک انتہائی خطرناک کیٹیگری۳؍ سمندری طوفان نے سیسٹا کے قریب جو وسطی فلوریڈا کے جزیرہ نما میں مہلک طوفان، تیز ہواؤں اور تیز سیلاب کا سبب بن رہا ہے۔ ‘‘ این ایچ سی نے کہا کہ مٹی کے تودے گرنے کے وقت زیادہ سے زیادہ۱۲۰؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع تھی۔ 
 موصولہ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ملٹن امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، جس کے سبب۱۹۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق صدی کے خوفناک طوفان کے باعث بجلی فراہمی کا نظام ٹھپ ہوگیا ہے اور تقریباً ۶؍ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں دو ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں، ۷۲؍ لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔ 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹمپا بے اور جنوبی حصے کا سمندری طوفان کے خطرات سے دوچار ہونے کا قوی امکان ہے۔ ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK