Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

حیدرآباد: کھجوروں کی قیمت میں ۵؍سے۱۰؍ فیصد تک کا اضافہ

Updated: March 24, 2025, 10:12 AM IST | Hyderabad

خشک میوہ جات کی بیگم بازار مارکیٹ کھجوروں کی فروخت کیلئے مشہور ہے جہاں دور دور سے خریدار آتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رمضان کے دوران حیدرآباد  میں کھجوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شہر حیدرآبادکی خشک میوہ جات کی بیگم بازار مارکیٹ میں کھجوروں کی خریداری کیلئے عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔اس ماہ صیام کی مناسبت سے خلیجی ممالک سے کئی اقسام کے کھجور لائے گئے ہیں جن کی کافی مانگ ہے۔بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد، جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام کا حامل ہے۔  اس سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمتوں میں۵؍ سے۱۰؍فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ان ہول سیلرس نے کہاکہ زیادہ تر گاہک ایرانی اور عراقی کھجور پسند کر رہے ہیں جن کی قیمت زیادہ ہے جبکہ دیگر اقسام کی قیمت کم ہے اور بالخصوص روایتی پینڈ کھجور کی قیمت ان بیرونی کھجوروں کے مقابلہ کم ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ سکھری کھجور ۳؍ کلوکے ڈبہ کی قیمت ایک ہزارروپے، قلمی کھجور۵؍کلو کی قیمت ۳۱۰۰روپے،سگُائی کھجور۵؍کلو کے ڈبہ کی قیمت ۳۱؍سوروپے،مضافتی کھجور۵؍کلو کے ڈبہ کی قیمت ۱۳؍سوروپے،کیمیاکھجورکے ڈبہ کی قیمت ۱۵؍ سوروپے ،برنی کھجور۵؍کلو کے ڈبہ کی قیمت ۱۴؍ سوروپے،المجھول کھجور کی قیمت فی کلو۱۳؍سوروپے، پینڈ کھجور کی قیمت فی کلو۹۸؍ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد بمقابلہ راجستھان: رنوں کی بارش

کوئی بھی گاہک اپنے خاندان کی معاشی صورتحال کی مناسبت سے کھجور وں کی خریداری کرتا ہے ۔شہر میں عراق، ایران،تیونس،اردن اور سعودی عرب سے کھجور لائے گئے ہیں۔ ہول سیلرس نے کہا کہ رواں سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمت میں فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔کیمیا،کُپ کُپ، خردہ اورمریم کھجور کے ساتھ ساتھ بادام،خشک میوے جات زائد قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب سے۸؍اقسام کے کھجور بھی شہر میں دستیاب ہیں۔ان ہول سیلرس نے کہاکہ رمضان میں کھجور کی کافی مانگ ہوتی ہے کیونکہ یہ افطاری کا لازمی حصہ ہوتا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔ساتھ ہی شیرخرمہ میں بھی کھجور کا استعمال کیاجاتا ہے۔اگرچہ شہر کے مختلف بازاروں میں سال بھر کھجور دستیاب رہتا ہے لیکن ماہ صیام کے موقع پر بڑے پیمانے پر خلیجی ممالک کے کھجوروں کی فروخت میں  اضافہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK