Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رجسٹریشن مہم میں سوسے زیادہ نئی جی ایس ٹی رجسٹریشن درخواستیں موصول

Updated: March 24, 2025, 10:16 AM IST | New Delhi

سینٹرل گڈس اینڈسروسیز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ایسٹ کمشنریٹ کے ذریعہ جی ایس ٹی نظام کے تحت مزید رجسٹریشن اور تعمیل کو فروغ دینے کے لئے دو روزہ رجسٹریشن مہم میںسو سے زیادہ نئی جی ایس ٹی رجسٹریشن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سینٹرل گڈس اینڈسروسیز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ایسٹ کمشنریٹ کے ذریعہ جی ایس ٹی نظام کے تحت مزید رجسٹریشن اور تعمیل کو فروغ دینے کے لئے دو روزہ رجسٹریشن مہم میںسو سے زیادہ نئی جی ایس ٹی رجسٹریشن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
 اتوار کو یہاں یہ معلومات  دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ مہم سنیچر کو ختم ہو گئی ہے۔ مقصد سی جی ایس ٹی مشرقی دہلی کے دائرہ اختیار میں آنے والے غیر رجسٹرڈ مینوفیکچررز اور تاجروں کو شامل کرنا تھا، تاکہ وہ جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر ہونے اور قانون کی دفعات کی تعمیل کرنے کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ اس مہم کا نفاذ غیر منظم شعبوں میں جی ایس ٹی کے اندراج کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ہے، اس طرح تعمیل کو بہتر بناتا ہے اور ہندوستانی معیشت کی مجموعی ترقی اور استحکام میں تعاون کرتا ہے۔مہم کے ایک حصے کے طور پر جی ایس ٹی ہیلپ ڈیسکس کو حلان چوک، پرانا سیلم پور گولے بیٹھک، پرانا سیلم پور، جیکٹ مارکیٹ، جعفرآباد اور سبھاش روڈ، گاندھی نگر، نیو سیلم پور میں مذکورہ مقامات پر قائم کیا گیا تھا تاکہ سوالات کے حل اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے عمل میں مدد کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھئے: ملک میں کوئلے کی پیداوارایک بی ٹی سے تجاوز

اس اقدام کو مقامی کاروباری برادری کی طرف سے گرمجوشی اور حوصلہ افزا ردعمل ملا جن میں سے بہت سے پہلے غیر رجسٹرڈ تھے، اکثر اپنا لین دین بنیادی طور پر نقد میں کرتے ہیں جس کا ہندوستانی معیشت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
 مہم کے دوران  تاجروں کے۲؍ ہزار سے زائد سوالات کو جی ایس ٹی حکام نے حل کیا جنہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں قابل قدر مدد فراہم کی۔ مہم کامیاب ثابت ہوئی، غیر رجسٹرڈ تاجروں کی ایک بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر جی ایس ٹی کے تحت اپنے کاروبار کو رجسٹر کرنے کے لئے آگے آئی اور مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد۱۰۰؍ سے زائد رجسٹریشن درخواستیں موقع پر ہی تیار کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK