• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں نے مہاراشٹر کے کسی بھی وزیراعلیٰ کی اولاد کو نہیں دیکھا کہ وہ ایسی نکلی ہو:شرد پو ار

Updated: September 24, 2024, 11:14 AM IST | Ratnagiri

این سی پی کے بانی شرد پوار جو خود مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، نے یہ کہتے ہوئے نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانےکو نشانہ بنایا ہے کہ ’’میں نےمہاراشٹر کے کسی وزیر اعلیٰ کی اولاد کو نہیں دیکھا کہ وہ اس طرح کی نکلی ہو۔‘‘ معمر لیڈر کوکن کے ضلع رتناگیری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر منوج جرنگے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

Sharad Pawar during a program
شرد پوار ایک پروگرام کے دوران

 این سی پی کے بانی شرد پوار جو کود مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، نے یہ کہتے ہوئے نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانےکو نشانہ بنایا ہے کہ ’’میں نےمہاراشٹر کے کسی وزیر اعلیٰ کی اولاد کو نہیں دیکھا کہ وہ  اس طرح کی نکلی ہو۔‘‘       معمر لیڈر کوکن کے ضلع رتناگیری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔  انہوں نے اس موقع پر منوج جرنگے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ 
 یاد رہے کہ اپنی بد زبانی کیلئے مشہور رکن اسمبلی نتیش رانے آئے دن مسلمانوں کے تعلق سے منافرت آمیز بیانات دے رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی مقامات پر حالات کشیدہ بھی ہوئے۔ حتیٰ کہ ان کی بد زبانی کے خلاف  خود بی جے پی لیڈران نے بھی بیان دیا لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اہم بات یہ ہے کہ نتیش رانے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے ہیں ۔ نارائن رانے کبھی شیوسینا میں ہوا کرتے تھے اور بال ٹھاکرے کے سپہ سالار کہلاتے تھے لیکن اس وقت وہ بی جے پی میں ہیں اور مرکز میں وزیر ہیں۔ 
 شرد پوار کا اشارہ اسی جانب تھا ۔  انہوں نے کہا ’’رتناگیری ایک پرانا ضلع ہے۔ یہاں سے ایک وزیر اعلیٰ تھے۔ وہ سندھو درگ سے تعلق رکھتے ہیں۔  میں بھی وزیر اعلیٰ رہ چکا ہوں۔ میری ایک بیٹی ہے۔ پارلیمنٹ میں عمدہ کارکردگی کے تعلق سے آج اس کا ایک مقام ہے۔  سندھو درگ نے جو  وزیر اعلیٰ دیا ہے ان کے ساتھ میں نے بھی کام کیا ہے۔  مجھے ان کے تعلق سے کچھ نہیں کہنا ہے ‘‘ شر پوار نے کہا ’’ لیکن ان کے فرزند جو بیانات دیتے ہیں، جس طرح کی تبصرے بازی کرتے ہیں، وہ بالکل مناسب نہیں ہے۔ میں نے مہاراشٹر کے کسی بھی وزیراعلیٰ کی اگلی  نسل کو نہیں دیکھا کہ وہ ایسی نکلی ہو۔‘‘  
 سینئر لیڈر نے کہا ’’ رانے کے بیٹے کی زبان کیسی ہے۔ سماج میں ہر ذات اور مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ ہندوستان تمام ذات اور مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سکھ ، عیسائی سبھی مل کر رہتے ہیں۔ اس کے باوجود ایک مرکزی وزیر کا بیٹا بار بار مسلمانوں کے تعلق سے غلط طریقے کی تقریریں کرتا ہے۔ ‘‘ شرد پوار نے حیرانی ظاہر کی کہ ’’  اس  شخص کو روکنے کے بجائے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ بار بار ٹی وی پر دکھائی دے۔ یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔ ‘‘ سینئر لیڈر نے انتباہ دیا کہ ’’ اسکا مطلب یہ ہے کہ اقتدار کا نشہ ان لوگوں کے سر پر چڑھ گیا ہے۔ اور جب اقتدار کا نشہ چڑھ جاتا ہے تو عوام متحد ہو کر ایسے لوگوں کو ان کی جگہ دکھا دیتے ہیں۔  
وزیراعظم پر طنز
  اس موقع پر شرد پوار نے نتیش رانے کے بہانے وزیراعظم مودی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم کا عہدہ باقاعدہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا احترام کرنا ، آپ  اور ہم پر واجب ہے۔ ہم تو اس کا احترام کرتے ہیں لیکن کیا وزیراعظم اس کا احترام کر رہے ہیں؟‘‘ پوار نے مثال دی کہ ’’ حال ہی میں وزیراعظم کشمیر گئے تھے جہاں انہوں نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں ، بد عنوانوں اور غنڈوں کی پارٹی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کانگریس  نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ گاندھی۔ نہرو خاندان کا ملک کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ ’’ وزیراعظم کو یہ باتیں یاد رکھنی چاہئے۔ ‘‘ شرد پوار نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم کو  ترقیاتی اور نظریاتی موضوعات  پر گفتگو کرنی چاہئے لیکن وہ کسی اور ہی موضوع پر باتیں کرتے ہیں۔ یہ دیکھ کر میں سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ رانے کے بیٹوں کو الزام دیا جائے یا انہیں؟‘‘ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK